مہاراشٹر اسمبلی کے رکن اور سماجوادی کے سینئر لیڈر رئیس شیخ نے ایکسلینٹ ماسٹر اکیڈمی کا افتتاح کیا

ممبئی (پریس ریلیز) مہاراشٹر اسمبلی کے رکن اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رئیس شیخ نے ناگپاڑہ پر واقع ایکسلینٹ ماسٹر اکیڈمی اور کیریر گائیڈنس سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر زیادہ سے زیادہ غور کرنا ہوگا کہ ہم تعلیم کے میدان میں کس طرح ترقی حاصل کریں اور اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دینا ہوگا ساتھ ہی ساتھ ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالر شپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی تبھی جاکر ہم اپنی قوم کو سو فیصد تعلیم یافتہ بناسکیں گے، اس موقع پر رئیس شیخ نے گارجین حضرات کو بھی متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بہت باریکی سے نگاہ رکھیں ساتھ ہی ماہرین تعلیم سے برابر رابطے میں رہیں اور بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ان کا تعاون حاصل کریں.
اس افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدنی اردو ہائی اسکول کے پرنسپل اور مشہور ماہر تعلیم عامر انصاری نے کہا کہ یہ محض ایک کوچنگ سینٹر نہیں بلکہ یہ تعلیمی رہنمائی کا مکمل مرکز ہے، یہاں بچوں کو تعلیمی میدان سے متعلق ہر طرح کی رہنمائی فراہم کی جائے گی، یہاں NEET, JEE, MHT, CET, NATAI, SAT, IMU, وغیرہ کی بہترین رہنمائی کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ اس کوچنگ سینٹر میں IITs اور NITs کے کامیاب تعلیم یافتہ اور اعلیٰ رینک ہولڈرز اساتذہ موجود ہیں جو طلبہ کی بہترین اور کامیاب رہنمائی کریں گے.
واضح رہے کہ پروگرام کا افتتاح مولانا متین فیضی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جب کہ مرکز المعروف کے مولوی توفیق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.
اس افتتاحی تقریب میں شہر کی معزز شخصیات موجود تھیں، بتاتے چلیں کہ ناگپاڑہ برانچ میں گیارہویں اور بارہویں کے سائنس کی مستقل کلاسیز ہوں گی اور NEET 2023 کی ایک بیچ بھی ہوگی.
نورسر کے ساتھ فضل الرحمان اور پوری ٹیم طلبہ کے کوالٹی نتائج کی نگرانی کریں گے.

Comments are closed.