مریضہ کو رات دو بجے الفلاح فائونڈیشن نے O نیگیٹو خون مہیا کیا ،اسماعیل، چاند، مرشد اور قیس نے پیش کی انسانیت کی مثال

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ایک بار پھر ایک مثال قائم کی ہے۔آج آدھی رات کو اعظم گڑھ کے گاؤں طوی کے ایک مریضہ کو فوری طور پر O نیگیٹو خون کی ضرورت تھی۔ تقریباً 50,60 ڈونرز ملنے کے باوجود کسی کا خون میچ نہیں ہوا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد الفلاح فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم بالخصوص ایوارڈ یافتگان محمد اسماعیل، چاند، مرشد، قیس، یاسر پٹھان اور امتیاز ندوی، معاذ سنجری،شاداب،ارباز اور اکسم سکروری سمیت فاؤنڈیشن کے اراکین کی بڑی تعداد متحرک ہوگئی۔ اس کے بعد انیتا بلڈ بینک شاہ گنج میں بلڈ بینک انچارج طیب خان اور روہت کی کوششوں سے رات 2 بجے خون نکلا۔ قیس و مرشد نے طوی کے مریضہ کے لیے مفت خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین جو اس کیس میں مسلسل سرگرم رہے، نے کہا کہ خون کا عطیہ صحت اور انسانیت کے لیے بہترین عطیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات 2 بجے کسی اجنبی کو مفت خون دینا عظیم انسانوں کا کام ہےاور یہ کارنامہ انجام دینے والت الفلاح فاؤنڈیشن کے سپاہی عظیم ہیں۔ خون ملنے کے بعد فیملی کے لوگوں نے ڈونرز سمیت الفلاح فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔مریضہ کو دو یونٹ بلڈ دیا گیا۔
Comments are closed.