مولانا فرمان شمسی کا سانحہ ارتحال ، علاقہ میں غم کی لہر، نماز جنازہ آج

سوپول (محمد ابوالمحاسن) بڑے ہی غم و افسوس کے ساتھ یہ اطلاع پڑھی جائے گی کہ ضلع سوپول کے مشہور ومعروف عالم دین مولانا محمد فرمان بانی وناظم مدرستہ البنات کسہر اراضی بلوا بازار ضلع سوپول بہار کا بروز جمعہ رات تقریباً نو بجےاچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا؛ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے پناہ خوبیوں اورصلاحیتوں سے نوازا تھا،مولانا بہت شریف اور نیک دل انسان تھے، ان کی زندگی سلف وصالحین کا جیتا جاگتا نمونہ تھی، تقویٰ طہارت مرحوم کی زندگی سے عیاں تھے، ملی وفلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ،مرحوم کی ساری زندگی تعلیم وتعلم اور علوم نبویہ کی اشاعت وتبلیغ ہی سے عبارت تھی، آج کے پرفتن دور میں مولانا کی رحلت ملت اسلامیہ کیلئے عظیم سانحہ ہے، مولانا مرحوم کے پسماندگان میں والد اور تین بیٹے۔تین بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں، آپ کی نماز جنازہ بروز سنیچر بوقت چار بجے شام (4:00) عصرکی نماز سے قبل ادا کی جائے گی، تمام حضرات جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
Comments are closed.