Baseerat Online News Portal

وراثت کی بے ایمانی مسلمانوں کا طرز حیات بن گئی ہے ،،، قاضی عمران سیتا مڑھی (قمر تسلیم براری )

قمر تسلیم براری 

والدین کے ترکہ میں جس طرح ان کی نرینہ اولاد کا حق وحصہ ہوتا ہے اسی طرح بیٹیوں کا بھی اس میں شرعی حق وحصہ ہوتا ہے، والدین کے انتقال کے بعد ان کے ترکہ پر بیٹوں کا قبضہ کرلینا اور بہنوں کو ان کے شرعی حصے سے محروم کرنا یا مقررہ حصے سے کم دینا ناجائز اور سخت گناہ ہے، بھائیوں پر لازم ہے کہ بہنوں کو ان کا حق وحصہ اس دنیا میں دے دیں، ورنہ آخرت میں دینا پڑے گا اور آخرت میں دینا آسان نہیں ہوگا ، حدیثِ مبارک میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں ، حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص( کسی کی ) بالشت بھر زمین بھی از راہِ ظلم لے گا،قیامت کے دن ساتوں زمینوں میں سے اتنی ہی زمین اس کے گلے میں طوق کے طور پرڈالی جائے گی، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے وارث کی میراث کاٹے گا،(یعنی اس کا حصہ نہیں دے گا) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی جنت کی میراث کاٹ لے گا ان‌
باتوں کا‌اظہار خیال حضرت مولانا قاضی عمران صاحب نے انجمن فلاح انسانیت برار کے بینر تلے منعقد تفہیم میراث کے جلسے میں کہی آگے حضرت نے فرمایا 1حقوق اللہ یعنی اللہ کے حقوق 2، حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق .بندوں کے حقوق کو اللہ بندوں کے حوالے لگا دیں گے اور بغیر بندوں کا حق ادا کیے وہ آدمی کا معاملےکا حل نہیں ہے…. اور میراث میں جن لوگوں کا حق ہے اور ہم انکے حق کو نہیں دیتے ہیں تو نہ دینے والے کے لیے وہ تمام چیز حرام ہو جائے گی…. اور جب تک بہن، بیٹی، کا حصہ نہیں دے دیتے تب تک حرام ہی کھائے گا اگر باپ کے رہتے ہوئے بیٹا کا انتقال ہو گیا تو دادا کے ذمے پوتا کا دو حق بنتا ہے 1 اس کی پرورش کا دوسرا اسکے تعلیم و تربیت کا …..بیرار کے غیور مسلمانوں سے حضرت والا نے درخواست کی کہ میراث میں بہن بیٹیوں کو حق دینے کا‌‌محرق آپ لوگ بنیے پھر پورے ضلع میں ایک اچھا پیغام جائے گا کے اہلِ برار نے حق والو ں کو حق بخوبی ادا کیے ہیں ..اور پھر آخر میں حضرت والا نے حج بیت اللہ کی زیارت کا ذکر کیا جس پر حج فرض ہو گیا وہ 2023 میں حج بیت اللہ کی سعادت ضرور حاصل کریں
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے جس کے اوپر حج فرض تھا اور بغیر حج کیے مر گیا گمان غالب ہے کہ وہ یھودی یا نصرانی ہو کر مرے گا…….اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائی…. آخر میں حضرت والا نے انجمن فلاحِ انسانیت برار کی کوشیشوں کو سراہا انجمن کی ترقی و استقامت کی دعا پر مجلس کا اختم ہوا. …

Comments are closed.