سعودی عرب: غسل خانہ کعبہ کی تقریب منعقد،ولی عہدمحمدبن سلمان نے کی شرکت

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی جانب سے خانہ کعبہ کو غسل دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے غسل کعبہ کی سالانہ رسم سے قبل طواف کیا اور دعا کی۔ان کے ساتھ سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی تھے۔
ان کا استقبال حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کیا۔اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Comments are closed.