دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو نہیں ملیں گے گھر

وزارت داخلہ نے میڈیا میں چل رہی خبروں کو بتایا غلط
نئی دہلی۔۱۸؍ اگست: قومی راجدھانی دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو گھر دئے جانے سے متعلق میڈیا میں چل رہی خبروں کی وزارت داخلہ نے تردید کی ہے ۔ وزارت داخلہ نے یہ واضح کیا ہے کہ دہلی کے بکروالا میں غیر قانونی روہنگیا مہاجرین کو ای ڈبلیو ایس فلیٹ دینے کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے ۔دراصل دہلی سرکار نے روہنگیا کو ایک نئے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ وزارت داخلہ نے گورنمنٹ آف نیشنل کیپٹل ٹیریٹری آف دہلی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ روہنگیا غیر قانونی غیر ملکی موجودہ مقام پر بنے رہیں گے، کیونکہ وزارت داخلہ پہلے ہی وزارت خارجہ کے ذریعہ سے متعلقہ ملک کے ساتھ ان کے ڈیپورٹیشن کا معاملہ اٹھا چکا ہے ۔ ان غیر قانونی غیرملکیوں کو قانون کے مطابق ان کے ڈیپورٹیشن تک ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا جانا ہے ۔ دہلی سرکار نے موجودہ مقام کو ڈیٹینشن سینٹر اعلان نہیں کیا ہے ۔ انہیں فورا ایسا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Comments are closed.