منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ اچھی کارکردگی کا نتیجہ: اروند کجریوال

دہلی: وزیر اعلی دہلی اروِند کجریوال نے آج کہا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ ان کی اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر ستائش ہورہی تھی؛ لیکن مرکزی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسی کو ان کی رہائش گاہ پر بھیج دیا۔
کجریوال نے کہا کہ ملک میں 75 سال کے دوران جس نے بھی اچھا کام کرنے کی کوشش کی، اسے روکا گیا۔ جس دن امریکہ کے سب سے مشہور اخبار نیویارک ٹائمز نے دہلی کے تعلیمی ماڈل کی ستائش کی اور صفحہ اوّل پر منیش سسودیا کی تصویر شائع کی، اسی دن مرکز نے سی بی آئی کو ان کے گھر بھیج دیا۔
ہم سی بی آئی کاخیرمقدم کرتے ہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ اس سے پہلے بھی تلاشیاں لی گئیں اور چھاپے مارے گئے، لیکن کچھ بھی دستیاب نہیں ہوا۔ ابھی بھی کچھ دستیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے ہندی زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا‘ دہلی کے تعلیم و صحت کے ماڈل کا ذکر کررہی ہے، لیکن یہ لوگ اسے روکنا چاہتے ہیں، اسی لیے دہلی میں وزیر تعلیم اور وزیر صحت کی قیام گاہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.