ممبئی میں 26/11 جیسے حملے کی دھمکی

پولس کو پاکستانی نمبر سے ہندی میں وہاٹس ایپ میسج آیا، تحقیقات جاری
ممبئی۔ 20؍اگست: ممبئی میں 26/11جیسا حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق پولس کو پاکستان کے ایک نمبر سے جمعہ کی شب وہاٹس ایپ میسج ملا ہے۔ اس میں کہاگیا ہے کہ اگر لوکیشن ٹریس کیاگیا تو وہ ہندوستان کے باہر کا ملے گا اور دھماکہ ممبئی میں ہوگا۔ دھمکی میں کہاگیا ہے کہ6 لوگ ہندوستان میں ہیں جو اس کام کو انجام دیں گے، جس نمبر سے یہ میسج کیاگیا ہے وہ پاکستان کا ہے۔ مسجد میں ادے پور مرڈر کا بھی ذکر ہے، دھمکی بھرے میسج کے بعد ممبئی پولس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ دینک بھاسکر نے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ’ہندی ‘ میں چند میسیج لکھے ہوئے ہیں۔ شیئر کی گئی اسکرین شارٹ میں لکھا ہوا ہے کہ ’’جی مبارک ہو ممبئی میں حملہ ہونے والا ہے،26/11 کی نئی تازی یاد دلائے گا، ممبئی کو اڑانے کی تیاری کررہے ہیں، یوپی اے ٹی ایس کرواناچاہتی ہے ممبئی اڑانا، میں پاکستان سے، آپ کے کچھ انڈین میرے ساتھ ہیں، جو ممبئی کوا ڑواناچاہتےہیں، اور یہ دھمکی نہیں، آئیں گے حقیقت میں ، میرا لوکیشن یہاں کا ایڈریس کرے گا لیکن کام ممبئی میں چلے گا، ہم لوگوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا، لوکیشن آپ کو آئوٹ آف کنٹری ٹریس ہوگی، حملہ26/11 ممبئی جیسا ہوگا، میں نے پہلے اس لیے آپ سے انڈیا کے نمبر آپ کو دے دیجئے، ادے پور جیسا بھی کانڈ ہوسکتا ہے، سر تن سے جدا جدا سر، اوکے، یاد ہوگا پنجاب کا سدھو مو سے والا اس طرح کی بھی حرکتیں ہو، کچھ بھی ہوسکتا ہے، امریکہ کا بھی ہم نہ یاد ہوگا، تاریخ آپ کو دوں، اگر ایک ہو سما ایک اجمل قصاب ایک آئی وانٹ آل جواری مرگیا تو کافی ال جواری ل بھاری ہیں۔ اوکے۔

Comments are closed.