بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں فوقانیہ اور مولوی کے لیے آن لائن رجسٹریشن آج سے شروع، رجسٹریشن لنک کے لیے یہاں کلک کریں

 

پٹنہ: بہار بورڈ کی طرز پر اب بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ بھی اب سے فوقانیہ (میٹرک) اور مولوی (انٹر) 2023 کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔

آن لائن رجسٹریشن 20 اگست سے 4 ستمبر تک کیا جائے گا۔

سب سے پہلے ریاست بھر کے تمام مدارس کے ہیڈ مولویوں کو اپنے مدرسے کی رجسٹریشن کرانی ہوگی، اس کے بعد مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک مدرسہ بورڈ کے ذریعے دستی یعنی مینول طریقے سے رجسٹریشن کروایا جا رہا تھا۔ اس میں بہت سے مسائل تھے۔ اس سلسلے میں بہار بورڈ کی طرز پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

طلبہ کے آن لائن رجسٹریشن ہر مدرسہ کے ہیڈ مولوی کی طرف سے کیا جائے گا۔ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بورڈ کے ذریعہ تمام مدارس کے سربراہوں / ہیڈ مولویوں کو دیا جائے گا۔ طلباء بورڈ کی ویب سائٹ سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرکے فارم پُر کریں گے۔

 

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://bsmeb.org/madrasa-dashboard/madrasaregistration

Comments are closed.