بنگلور میں اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی کا شو منسوخ

بنگلورو۔۲۰؍ اگست: ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) پی کرشن کانتھ نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کو آخری لمحات میں شو کو منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ منتظمین نے اجازت نہیں مانگی تھی۔منسوخی اس وقت ہوئی جب ایک ہندوتوادی تنظیم نے سٹی پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی کو درخواست دی تھی کہ فاروقی نے اپنے شوز میں بھگوان رام اور دیوی سیتا کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرکے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔قبل ازیں فاروقی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کا حیدرآباد شو شیڈول کے مطابق ہفتہ کو ہوگا۔ یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا موقع تھا جب کرناٹک کے دارالحکومت میں فاروقی کا شو منسوخ کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں ان کا شو پولیس نے منسوخ کر دیا تھا۔منسوخ ہونے والے دونوں شوز کا عنوان ایک ہی تھا۔ فاروقی نے تب پوسٹ کیا تھا، "نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا ۔ میں ہو گیا، الوداع۔ ناانصافی۔” کچھ دنوں بعد، فاروقی نے لاک اپ کے نام سے ایک ریئلٹی شو میں شرکت کی، جہاں میزبان اداکارہ کنگنا رناوت تھیں۔ فاروقی نے 18 لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر ریئلٹی شو جیتا۔
Comments are closed.