بوکھڑا بلاک کے 43 پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ایک ایک نامزد اساتذہ کی 4 روزہ ٹریننگ کا بی ای او سدھیر کمار نے کیا افتتاح

غیر نامزد بچوں کی اسکول تک رسائی یقینی بنانے پر زور
جالے (محمد رفیع ساگر)
بہار ایجوکیشن پروجیکٹ سیتامڑھی کے ریچ اینڈ اسپیشل ٹریننگ ڈویژن کے ذریعہ بوکھڑا بلاک کے 43 پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ایک ایک نامزد اساتذہ کی 4 روزہ غیر رہائشی بلاک سطح کی تربیت کا انعقاد اکھڑا واقع مڈل اسکول کے میٹنگ ہال میں کیا گیا ۔یہ ٹریننگ 22 اگست سے جمعرات 25 اگست تک چلے گی ۔پروگرام کا افتتاح بلاک ایجوکیشن آفیسر بوکھڑا سدھیر کمار رائے نے کیا، جس میں سنجے کمار پرساد اور اجے کمار نے بطور انسٹرکٹر حصہ لیا۔ پہلے دن غیر نامزد بچوں کی اسکول تک پہنچ اور اسکول میں داخلہ شدہ بچوں کی لگاتار حاضری یقینی بنانے کو لیکر کئی نکات پر ٹریننگ دی گئی ۔اس دوران آئینی دفعات، آر ٹی ای ایکٹ اور وہ خصوصی بچے جو سماجی، معاشی اور جغرافیائی یا بہت سی دیگر وجوہات کی بنا پر تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں کو اجتماعی طور پر اسکول سے جوڑ کر عام کرنے پر گہرائی سے بحث کی گئی۔
ٹرینروں نے بتایا کہ ٹرینی نے گروپ وار سرگرمی پیش کی جو کہ آج کی ٹریننگ کا مثبت پہلو رہا۔ٹریننگ میں امیت راج، سہدیو بیٹھا، سریش ٹھاکر، سندھو کماری، رینو، ہریش چندر پاسوان، احمت اللہ تسنیم، شمس عالم، فرید احمد، عبدالقادر، ثریا نسرین، منٹو پاسوان، سنجے کمار، اجول کمار، سندیپ داس، اروند کمار، کماری بے بی، پونم کماری، رگھوناتھ رام، امجد رضا سمیت تمام نامزد اساتذہ موجود تھے۔
Comments are closed.