مدھیہ پردیش میں لگاتار طوفانی بارش، اندور بھوپال سمیت 11 اضلاع میں کل اسکول بند رہیں گے

گوالیار، جبل پور، نرمداپورم، اندور اور بھوپال ڈویژنوں میں بھاری سے بھاری بارش کی وارننگ
بھوپال: مدھیہ پردیش میں شدید بارش کے درمیان محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں اجین ڈویژن اور راج گڑھ ضلع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہاں بہت بھاری اور بہت تیز بارش متوقع ہے۔ گوالیار، نرمداپورم، اندور ڈویژن اور بھوپال ڈویژن کے کچھ اضلاع کے علاوہ رائسین، بھوپال، سیہور میں بھی بہت زیادہ بارش ہوگی۔ چمبل، ساگر اور جبل پور ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ یہاں اشوک نگر میں کار سمیت 5 لوگ بہہ گئے۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار سرپنچ کی موت ہوگئی، جب کہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ باقی تین لوگوں نے درختوں کو پکڑ کر اپنی جان بچائی۔ ودیشہ کے لٹیری کے اسلام نگر میں بنایا گیا ڈیم بارش کی وجہ سے پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے 6-7 گاؤں میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔
ریاست میں مسلسل بارش کے پیش نظر منگل کو بھوپال، اندور، اجین، رتلام، ساگر، ودیشہ، اشوک نگر اور شیو پوری اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آگر مالوہ، نرمداپورم اور دیواس اضلاع میں بھی منگل کو اسکول بند رکھے گئے ہیں۔
Comments are closed.