جے این ایومیں اسکالر شپ کو لےکر مارپیٹ، نصف درجن طلبہ زخمی

 

نئی دہلی۔۲۲؍اگست: جے این یو میں اسکالرشپ مانگنے گئے طلبہ پر گارڈ نے حملہ کیا، نصف درجن زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔طالب علموں کا الزام ہے کہ ان کی اسکالرشپ 2 سال سے رکی ہوئی تھی، طلبہ اسکالرشپ کا مطالبہ کرتے ہوئے جے این یو انتظامیہ کے پاس گئے، لیکن وہاں کے عملے اور گارڈز نے ان کی پٹائی کی۔دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی ایک بار پھر بحث میں ہے۔ پیر کو یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکاروں نے طلباء پر حملہ کیا جس میں نصف درجن طلباء زخمی ہوئے۔طلبہ تنظیم اے بی وی پی کا الزام ہے کہ یونیورسٹی کے عملے اور گارڈز نےاسکالرشپ لینے گئے طلبہ کے ساتھ حملہ کیا، جس میں طلبہ کو چوٹ لگی ہے۔اس میں جے این یو میں اے بی وی پی کے صدر روہت کمار بھی شامل ہیں۔ زخمی طلباء کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی دہلی پولیس سے شکایت کریں گے۔اس نے الزام لگایا کہ اس کی اسکالرشپ 2 سال سے رکی ہوئی تھی، اس کا مطالبہ کرتے ہوئے وہ جے این یو انتظامیہ کے پاس گیا، لیکن وہاں کے عملے اور گارڈز نے اس کی پٹائی کردی۔

Comments are closed.