اگر کوئی اجنبی امام آیاہے ، تو اس کی خبر فوراً متعلقہ تھانہ کو دیں : وزیراعلیٰ آسام

 

گوہاٹی۔۲۲؍اگست: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ہم نے کچھ SOPبنایا ہے کہ اگر کوئی امام آپ کے گاؤں میں آتا ہے اور آپ اسے نہیں جانتے تو فوراً پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں، وہ تصدیق کریں گے، تب ہی وہ رک سکتے ہیں۔ آسام کی ہماری مسلم کمیونٹی اس کام میں ہماری مدد کر رہی ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ ہم نے کچھ ایس او پی بنایا ہے کہ اگر کوئی امام آپ کے گاؤں میں آئے اور آپ اسے نہیں جانتے تو فوراً تھانے کو اطلاع دیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آسام پولیس نے ہفتہ کی رات گول پاڑہ سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ان دونوں مشتبہ افراد کے القاعدہ انڈین برصغیر (AIQS) اور انصار اللہ بنگلہ ٹیم (ABT) سے روابط کے مبینہ شواہد ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔گولپارہ کے ایس پی وی وی راکیش ریڈی نے بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد کے دہشت گرد تنظیموں سے راست روابط ہیں۔ گھر کی تلاشی کے دوران اس کے القاعدہ سے تعلق کے مبینہ شواہد ملے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس سے پوسٹر اور دیگر قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس کا موبائل فون، سم کارڈ اور شناختی کارڈ ضبط کر لیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد نے بنگلہ دیش سے آنے والے جہادی دہشت گردوں کو راشن فراہم کیا تھا، اس کے علاوہ اسے پناہ بھی دی گئی۔ اس نے ضلع میں سلیپر سیلوں کی بھرتی کے لیے AQIS کا رکن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Comments are closed.