فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کیا جائے:عرب لیگ

آن لائن نیوزڈیسک
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے القدس شہر کی قانونی اور تاریخی حیثیت سے سمجھوتہ کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ القدس پر سمجھوتا بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔مسجد الاقصیٰ میں آتش زدگی کی 53ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں عرب لیگ نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند کرے۔ایک بیان میں عرب لیگ نے کہا کہ قابض حکام نے 1948ء سے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی القدس اور اس کے عرب تشخص کو مٹانے، جعلسازی، آبادکاری اور یہودیت کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔بیان میں وضاحت کی کہ یہ قابض افواج کے الاقصی پر دھاوا بولنے، نمازیوں کو گرفتار کرنے اور یہودی آباد کاروں کو بہ حفاظت مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے میں مدد دینے کی سازش جاری ہے۔

Comments are closed.