پیغمبراسلام کے خلاف مبینہ توہین آمیزتبصرہ کرنے پربی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ گرفتار

حیدرآباد(ایجنسی)تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرے کے الزام میں آج گرفتار کرلیا گیا۔ حیدرآباد ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پی سائی چیتنیا نے کہا کہ مذہبی عقیدے کی توہین سے متعلق قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہر کے پولس کمشنر سی وی آنند کے دفتر اور حیدرآباد کے دیگر حصوں میں پیر کی رات راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کرنے والا ایک ویڈیو جاری کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، مقدمہ درج کرکے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
مظاہرین نے مبینہ طور پر کہا کہ راجہ سنگھ نے کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ حیدرآباد کے گوشا محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے گزشتہ ہفتے ایک کامیڈی شو میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کے لیے تقریباً 50 حامیوں کے ساتھ پنڈال تک پہنچنے کی کوشش کے بعد جمعہ کو پولیس نے اسے احتیاطی طورپر تحویل میں لے لیا۔
Comments are closed.