جمیعۃالعلماء ضلع مدھوبنی کی ایک اہم نشست، ضلعی کارکردگی کا لیا گیا جائزہ

 

26/اگست، مدھوبنی

مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی کے وسیع ہال میں جمعیت العلماء ضلع مدھوبنی کی ایک اہم نشست مولانا مفتی محمد ابوذر قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی مجلس کا آغاز قاری محمد شمیم اختر استاذ مدرسہ فلاح المسلمین کی تلاوت قرآن سے ہوئی ایجنڈا کے تحت ضلع کے مختلف بلاک میں جمیعۃ العلماء کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید بہتر کارکردگی کے لئے تمام شرکاء نے زمینی سطح پر کام کرنے کا عہد بھی لیا اس سلسلے میں صدر جمیعۃ العلماء ضلع مدھوبنی نے اپنی افتتاحی خطاب میں عرض کیا کہ ہم بزدلی اور کم ہمتی کا شکار نہ بنیں قوم و ملت کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا قیمتی وقت کا کچھ حصہ ضرور لگائیں اور درد کے ساتھ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں کامیابی کی دعا کریں اسلئے کہ دعاء ہر نیک کام کے لئے مغز ہے لیکن اب ہمیں اس کی بھی توفیق نہیں ملتی ہے جو جمیعت العلماء کے کارکنان کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو کارنامے انجام دیئے ہیں جو قابل ستائش ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ ہم کچھ نہیں کر پارہے ہیں اور نہ ہی بزرگوں کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں اس لئے ہم سب کو پختہ عزم کرنا چاہیے کہ اپنے مقام پر رہ کر اپنا اور اپنے قرب و جوار کا جائزہ لیتے رہیں ہر بلاک میں مکاتب کی فہرست تیار کی جائے اور ایسی آبادیوں کی نشاندہی کی جائے جہاں اب تک مکاتب نہیں ہیں باہمی تعاون سے جو مکاتب ہیں ان کو منظم کیا جائے اور جہاں نہیں ہیں وہاں پہلی فرصت میں مکتب کا نظام چالو کیا جائے صدر موصوف کے بیان کے بعد جنرل سکریٹری مولانا نور اللہ قاسمی نے سکریٹری رپورٹ پیش کیا اور قومی یکجہتی کانفرنس منعقد کرنے پر زور دیا اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں میں مفتی روح اللہ قاسمی، مفتی شاہد حسین قاسمی ، قاضی محمد امداداللہ قاسمی ، مفتی مہتاب عالم قاسمی ، مولانا عبد الناصر سبیلی ، مولانا مرتضی صاحب قاسمی وغیرہم شامل مجلس ہوئے میٹنگ کے اخیر میں ایک اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ساتھ ہی سد بھاؤنا منچ کے لیے ایک کمیٹی کو منتخب کیا گیا اس میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا عبداللہ قاسمی صدر مدرسہ فلاح المسلمین ، مولانا عطاءاللہ قاسمی ،ماسٹر جمیل اختر صاحب گنگولی ، جناب محمد حارث صاحب ، مفتی خالد حسین قاسمی مصرولیا ، مفتی انوراسد صاحب لوکہی ، مولانا عمران صاحب جمیلا ، مولانا ابوالکلام ڈمرا ، مولانا معین اللہ اندھرا ، مفتی اسرافیل صاحب برھمپور، مولانا ابوالکلام بابوبرہی ، مولانا حسیب الرحمن یکہتہ ، مولانا سیف اللہ نعمانی و مفتی مسیح صاحب بھی شامل ہوۓ اخیر میں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مطیع الرحمن صاحب قاسمی کی قیمتی نصیحت اور دعا پر اس کامیاب میٹنگ کا اختتام ہوا

واضح رہے کہ سدبھاؤنامنچ کاپہلا پروگرام مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ میں 28 اگست بروز اتوار بوقت 6:30 بجے شام انعقاد کرنے کا اعلان کیا گیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اجلاس کی خاص بات یہ ہوگی کہ صوبہ بہار کے نامور برادران وطن بھی شرکت کریں گے اور آپسی بھائی چارے پر کلیدی خطاب فرمائیں گے صدر جمیعت علمائے مدھوبنی نے ارکان سے گزارش کی ہے کہ اس اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے ابھی سے سرگرم ہوکر کام کرنا شروع کردیں تاکہ اجلاس اپنے مقاصد میں مقصد کامیاب ہو سکے ۔

Comments are closed.