رشوت لینے کے الزام میں سمر ی تھانہ کے اے ایس آئی انیل کمار تیواری معطل، ایس ایس پی جگو ناتھ ریڈی نے کی کارروائی

جالے(محمد رفیع ساگر) سمر ی تھانہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انیل کمار تیواری کو رشوت لینے کے سنگین الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی دربھنگہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگو ناتھ ریڈی جلا ریڈی کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اے ایس آئی انیل کمار تیواری پر الزام تھا کہ انہوں نے ایکسائز ترمیمی ایکٹ 2022 کی دفعہ 37 کے تحت گرفتار شخص اندر کمار ولد آنجہانی رام سوروپ رام، ساکن بھراثی، تھانہ سمر ی کو چھوڑنے کے عوض 6000 روپے رشوت وصول کی۔
اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری کمٹول کے انچل پولیس انسپکٹر سریش کمار کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے اپنی رپورٹ میں انیل کمار تیواری کے خلاف الزامات کو درست پایا اور ان کے کردار کو مشتبہ قرار دیا۔
جانچ رپورٹ کی بنیاد پر سفارشات پیش کی گئیں، جس کے بعد انیل کمار تیواری کو 15 مئی 2025 کو عام زندگی گزارنے کے بھتے (سبسسٹنس الاؤنس) پر معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کے بعد ان کا ہیڈکوارٹر پولیس لائن، دربھنگہ مقرر کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی جگو ناتھ ریڈی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پولیس محکمے میں رشوت اور بدعنوانی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے معاملات میں سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Comments are closed.