یوپی بورڈ کے اسکولوں میں دیا جائے گا پروفیشنل ایجوکیشن

دیوبند،5؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
یوپی بورڈ کے درجہ 9-10اور درجہ 11-12میں اب پروفیشنل تعلیم دی جائے گی ، طلبہ کو ایک ٹریڈ کی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں ریاست کے 150اسکولوں میں کورس چلائے جائیں گی ، اس سلسلہ میں یوپی بورڈ محکمہ کے پروفیشنل تعلیمی محکمہ کے ساتھ ایم او یو کرنے جارہے ہیں۔ ریاست کے ہر ضلع کے دو دو سرکاری اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، اس تعلیم کے 8سیکٹروں کے 16کورس کا انتخاب کیا گیا ہے، ان سب کی میعاد الگ الگ ہے ، زیادہ تر کورس 12سے 15مہینہ کے ہیں ، ان میں طلبہ وطالبات کو سرٹیفکٹ بھی دیا جائے گا ۔ اس کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا اور ابھی اس کا یوپی بورڈ کے مضامین سے کوئی لنک نہیں ہے ، آئی ٹی سے جڑے ٹریڈ ابھی ہر اسکول میں چلائے جائیں گے ، وہیں سبھی اسکولوں میں سارے ٹریڈ نہیں ہوںگے بلکہ ایک یا دو سیکٹر کے ٹریڈ ہی ہوںگے ۔ درجہ 9اور 11کے طلبہ وطالبات کا نام اس میں ہوگا ، نئی تعلیمی پالیسی میں پروفیشنل تعلیم کو اسکولی تعلیم کا ضروری حصہ بنانے کی بات کہی جارہی ہے ۔ پالیسی کے مطابق اس کے نمبرات کئے جانے اور بورڈ امتحان میں کسی مضمون میں فیل ہوجانے پر اسے پروفیشنل تعلیم کے نتائج سے تبدیل کرنے کا بھی قانون ہے لیکن شروعاتی دور میں یوپی بورڈ سے اسے الگ رکھا گیا ہے ۔ اس کاروباری تعلیم میں جو ٹریڈ رکھے گئے ہیں ان میں سلائی مشین آپریٹر ، ٹیلرنگ، زراعت، سبزیوں کی فصل اُگانا، گاڑی کی سروس ،ٹیکنیشن، بیوٹی پارلر، اسسٹینٹ ڈیوٹی ، تھراپیسٹ ، پاور سسٹم ، کنزیومر انرجی میٹر ٹیکنیشن ، آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس ، ڈومیسٹک ڈاٹا انٹری آپریٹر ، جونیئر سوفٹ ویئر وغیرہ شامل ہیں۔

Comments are closed.