Baseerat Online News Portal

ملک میں جتنی دینی رونقیں ہیں سب مدارس دینیہ ہی کی وجہ سے ہے

مکرمی!
بر سر اقتدار حکومت کی جانب جس طرح مدارس کے سروے کی بات کی جارہی ہے وہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، ہم یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے حکومت نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، اور اب مدارس کا سروے بھی اسی کا حصہ ہے، یہ بات بالکل واضح ہے کہ یہ نا تو مدارس گورنمنٹ کی امداد سے چلتے ہیں اور نا ہی یہاں پر کوئی سیاست کی جاتی ہے، مدارس میں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعلیم دی جاتی ہے جس کا حق ہمارے ملک کے دستور نے ہمیں دیا ہے، اس سے پہلے بھی مدارس پر یہ الزام کئی دفعہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے شدت پسند ہوتے ہیں جبکہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ مدارس سے تعلیم حاصل کرنے والے ہمیشہ ملک میں پیار و محبت، آپسی بھائی چارہ اور امن و امان کو قائم کرنے میں سر فہرست رہے ہیں، اس کے باوجود فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مدارس کو ایک بار پھر بدنام کرکے ملک میں بسنے والے باشندوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں، ملک کی آزادی سے لے کر اب تک مدارس کا جو کردار رہا ہے وہ روز روشن کی طرح بالکل عیاں ہے، فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ آج ملک میں جتنی بھی دینی رونقیں ہیں وہ سب مدارس دینیہ ہی کی وجہ سے ہے اسی لئے مدارس کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مدارس کی حفاظت فرمائے، وہاں خدمت کرنے بزرگان دین کی حفاظت فرمائے ان کی عمر میں برکت فرمائے، اور ہر شرور و فتن سے پوری امت کی حفاظت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
(قاری) مبشر احمد محمد کفایت اللہ
جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے
سیکریٹری دارالعلوم نذیریہ پونے

Comments are closed.