Baseerat Online News Portal

فحاشی اور عریانیت کو فروغ دینے والے ایسے اداروں سے مسلمان اپنے بچوں کو دور رکھیں !

مکرمی!

معلوم ہونا چاہئے کہ سحر اور اسماء نامی ممبرا کی رہنے والی دو خواتین نے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں ڈانس اور گانے کی ٹریننگ کیلئے کلاس شروع کیا ہے جس میں شہر ممبرا کی مسلم بچیوں کو ناچ گانے کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں نازل ہوئیں ہیں، رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ارشاد فرمایا کہ میری بعثت اسلئے ہوئی ہے تاکہ میں آلات موسیقی کو توڑ دوں،
افسوس کہ جس نبی رحمت صلی اللہ کی بعثت کے مقاصد میں یہ بات ہو کہ موسیقی اور آلات موسیقی کو ختم کیا جائے، اس قوم کی بیٹیاں رقص کی محفلیں سجائیں اور ناچ گانے کی تعلیم دیں، یہ سراسر بے حیائی ہے ، جس کے متعلق قرآن مجید میں آیت نازل ہوئی کہ ایسے لوگوں کیلئے دنیا و آخرت دونوں میں دردناک عذاب ہے۔

ممبرا کے غیور مسلمانوں سے درخواست ہے کہ خدا را ایسی بے حیائی کی ٹیوشن اور کلاسوں سے اپنے بچوں کو دور رکھیں، اور بے حیائی کے کاموں کو فروغ دینے والے ایسے دنیاداروں کے نقش قدم پر چل کر غضب الٰہی کو دعوت دینے کے بجائے اپنے بچوں کو رب کی خوشنودی والے کاموں کی تعلیم دیں ، دنیا عارضی ہے ، جیسے تیسے گذر جائے گی مگر ایک نہ ایک دن ہمیں اپنے خالق کو منھ دکھانا ہے ،اور بروز قیامت رب کی عدالت میں اپنے کئے کا حساب دینا ہے، اللہ ہم پر رحم فرمائے کہ اگر ان بے حیائیوں ہر لگام نہ کسی گئی تو قہر الٰہی سے کوئی اس شہر کو بچا نہ پائیگا اور نیک و بد سبھی ہلاک کئے جائیں گے ، سابقہ معذب قوموں کی داستان ہلاکت سے قرآن بھرا پڑا ہے

میری درخواست ہے ان دونوں بہنوں سحر اور اسماء سے کہ اگر واقعی آپ مسلم قوم کی بیٹی ہیں اور آپ کے سینے میں ایک دھڑکتا ہوا ایمانی اسلامی دل ہے تو خدا را اس قوم پر احسان کیجئے ،یہ امت اور امت کی بیٹیاں ویسے ہی باطل کے نشانے پر ہیں، آئے دن ارتداد کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں جس سے ایک ادنی امتی کا بھی سر شرم سے جھک جائے گا۔۔۔ اس قسم کی کلاسیں بھی ارتدٹکا سبب ہوا کرتی ہیں۔۔۔ براہ کرم اس بے حیائی کی کلاس کو بند کیجئے، اللہ نے آپ کو باصلاحیت بنایا ہے، آپ دوسری جائز چیزوں میں اپنی صلاحیتیں استعمال کیجیے ، ہمیں قوی امید ہے کہ اللہ آپ کو جائز تجارت میں خوب ترقی دیگا ، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی امت کی مالدار خاتون تھیں ، آپ دونوں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو اپنا رول ماڈل بنا لیں، اللہ بھی آپ دونوں سے خوش ہوگا۔۔۔۔۔

محمد سعد قاسمی
امام مسجد معاذ بن جبل گلوبل پارک ممبرا

Comments are closed.