سعودی عرب:یوم الوطنی کی تقریبات کی تیاری جاری، سعودی فضائیہ کے طیاروں کے جدہ میں کرتب

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی فضائیہ کے طیاروں نے 92 ویں یوم الوطنی کی مناسبت پر جدہ میں متعدد کرتب دکھائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں جہازوں کے فضائی کرتب کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
سعودی فضائیہ کے طیاروں نے متعدد کرتب دکھانے کے علاوہ سعودی عرب کا آفیشل لوگو اور پرچم کے رنگوں سے جدہ کی فضا کو مزین کردیا۔
واضح رہے کہ یوم الوطنی کی تقریبات کے تحت وزارت دفاع اور مسلح افواج کے متعدد شعبے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی ایئرفورس کے طیارے ٹائیفون، ایف 15، ٹورنیڈو، ایف 15 سی کے طیارے کرتب میں شریک ہیں جبکہ یہ شو جدہ، دمام، الجبیل، الاحسا، طائف، باحہ، بلجرشی، تبوک، ابہا، خمیس مشیط، الخبر، حفر الباطن اور الجوف میں دکھایا جارہا ہے۔
Comments are closed.