دارالعلوم علامہ عبدالحئی حسنی ندوی بھوپال “ میں نوجوانان آب حیات سوشل ویلفیئر ایجوکیشنل کمیٹی بھوپال کے زیر اہتمام ”موجودہ حالات میں صحافت کی آزادی اور درپیش چیلنجز“ کے عنوان پر سمپوزیم کا انعقاد،بصیرت آن لائن کی ہندی ویب سائٹ اور ہفت روزہ ”ملی بصیرت“ کے خصوصی شمارے ”سیرت النبیﷺ“ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔
بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر غفران ساجد قاسمی کا خصوصی خطاب،

آج 11/ربیع الاول 1444ھ مطابق 8/ اکتوبر 2022ء بھوپال کے مشہور نوخیز تعلیمی ادارے ”دارالعلوم علامہ عبدالحئی حسنی ندوی“ میں نوجوانان آب حیات سوشل ویلفیئر ایجوکیشنل کمیٹی بھوپال کے زیر اہتمام
”موجودہ حالات میں صحافت کی آزادی اور درپیش چیلنجز“ کے عنوان پر سمپوزیم کا انعقاد ہوا
پروگرام میں بصیرت آن لائن کی ہندی ویب سائٹ اور ہفت روزہ ”ملی بصیرت“ کے خصوصی شمارے ”سیرت النبیﷺ“ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔
چیف ایڈیٹر غفران ساجد قاسمی کو ان کی بےمثال صحافتی خدمات کے اعتراف و اعزاز میں ”امیرشریعت مولانا سید محمد ولی رحمانیؒ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر دارالعلوم علامہ عبدالحئی حسنی ندوی، بھوپال کے استاذ فقہ حضرت مولانا مفتی محمد نور الہدیٰ صاحب قاسمی نے مسند صدارت کو رونق بخشی۔
نوجوانان آب حیات سوشل ویلفیئر ایجوکیشنل کمیٹی، بھوپال کے صدر ڈاکٹر مفتی محمد عرفان عالم قاسمی اور دارالعلوم علامہ عبدالحئی حسنی ندوی، بھوپال کے ناظم مولانا محمد معاذ خان نعمانی ندوی سمیت ادارے کے تمام اساتذہ و طلبہ پروگرام میں شریک رہے۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بصیرت میڈیا ہاؤس مذکورہ تمام شخصیات و ادارہ جات کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
Comments are closed.