ملناڈ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرمیں نئے کورسس کاآغاز،کورس مکمل کرنے پر روزگارکی گیارنٹی:محمدابراہیم

شیموگہ: محمد مدثر
ملناڈ اسکل ڈیویلپمنٹ اینڈ ٹرائننگ سینٹر شیموگہ میں شروع ہونے والا پہلا ایسا اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر ہے جہاں پر جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ شہر کے بیچوں بیچ قائم شدہ اس اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا مقصد نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا ہے اس بات کااظہار ملناڈ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرائننگ سنٹر کے چیرمین محمد ابراہیم نے کیا ہے ۔ انہوںنے آج اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے یہ پہل کی گئی ہے نوجوانوں کو ہنرمند بناکر انہیں روزگار مہیاکیا جائے ۔ آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اسی اسکل ڈیویلپمنٹ کو بنیاد بناکر ترقی کررہے ہیں اور انکے یہاں بے روزگاری کی شرح بہت کم ہے۔ بھارت میں بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن ان میں ہنر مندی کی کمی ہے جسے دور کرنا سوسائٹی کی ذمہ داری ہے ۔ ہم نے اس سال ملناڈ اسکل ڈیویلپمنٹ سنٹر کا آغاز کیا ہے جس میں ویلڈنگ ، ہوم آٹومیشن، الیکٹرکل، انڈسٹریل الیکٹریکل، ہائیڈرولکس اینڈ نومیاٹکس، کمپیوٹر کورسس کی تربیت دی جائیگی ۔ ہمارے یہاں خاص بات یہ ہے کہ ہم نوجوانوں کو ٹیکینکل ٹرائننگ کے ساتھ ساتھ سافٹ اسکل ٹرائننگ اور کمپیوٹر لیٹریسی سے بھی آگاہ کررہے ہیں جس سے وہ انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔ تین مہینے یا چار مہینے کی مختصر مدت میں جوتربیت انہیں دی جاتی ہے اس سے وہ مختلف یم ین سی، انڈیسٹریزاور سیلف ایملائمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں بیرونی ممالک میں بھی روزگار کے کافی مواقع ہیں ۔مزید انہوںنےکہا کہ ملناڈ اسکل ڈیویلمپنٹ سنٹر نے بھارت کے اسنائڈر،پریمیر،ٹیکنوووک سمیت مختلف کمپنیوں کے ساتھ یم او یو سائن کیا ہے جس سے بہترین تربیت پانے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گیں۔اس کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی روزگار کے لئے نمائندگی دی جائیگی ۔ ملناڈ اسکل ڈیویلپمنٹ اینڈ ٹرائننگ سنٹر نے پہلی دفعہ اس سال انوکھے انداز میں 12 تا 16 سال کے بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں انہیں بیسک الیکٹرکل، بیسک ویلڈنگ، انڈسٹریل سیفٹی کی تربیت دی گئی اسکے علاوہ انکے لئے موبائل روبوٹکس کی تربیت حاصل کی ہے جس سے ان طلباء میں ٹکنالوجی کے تعلق سے دلچسپی بڑھی ہے ۔ اسکل سینٹر میں اب ڈراپ آئوٹس، یس یس یل سی، پی یو سی پاس یافیل نوجوانوں کے لئے مستقل تربیت کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ معقول فیس میں انجام دیا جائیگا ۔انجنیئر محمد ابراہیم نے وضاحت کی ہے کہ جن کورسس کو سیکھنےکیلئے نوجوان بنگلور، منگلور یا بلگام جیسے شہروں کا رخ کیا کرتے تھے وہی کورسس اب شیموگہ میں پورے کرسکتے ہیں ۔ آئی ٹی آئی، ڈپلوما اور انجینئرنگکے طلباء کے لئے بھی ہمارے پاس کورسس ہیں جس کی سرٹیفیکٹ ان کے لئے مستقبل کی راہیں ہموار کریگی۔ ہم نوجوانوں سے یہ گذارش کرینگے کہ نوجوان ان کورسس میں داخضلہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں ۔ پریس کانفرنس میں ملناڈ اسکل ڈیویلپمنٹ اینڈ ٹرائننگ سنٹر کے چیرمین انجنیئر محمد ابراہیم ، اڈمنسٹریٹر اعجاز احمد، اعجازاحمد، محمد لیاقت، مدثر احمد،وائس پرنسپل فیروز خان، افتخار احمد خان، کوپیندرا، منجوناتھ وغیرہ موجود تھے ۔
Comments are closed.