جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شرکاء قرآن کریم کی پہلی آپت پر عمل کرنے کا عہد کریں۔۔ مفتی اختر علی واجد القادری ۔

ممبئی /9 اکتوبر
جش عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےجن علوم کو سیکھنے کی ترغیب دی ہیں ان علوم کو ہم ضرور سیکھیں گے ، میرے آقا نے غیر وں کو دعوت دینے کی انتھک کوشیشیں کی تھیں ہم بھی کوشش کریں گے، اتحاد امت کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے ، فسادیوں کی اصلاح کریں گے ،اس طرح کا پیغام ماہر علوم عصریہ و دینیہ واجد ملت مفتی اختر علی واجد القادری صاحب نے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 9/اکتوبر 2022،بروز اتوار ، بعد نماز فجر معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ ،نیو عائشہ اپارٹمینٹ ، نیا نگر میراروڈ میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم و زیارت موئے مبارک کا عظیم الشان پروگرام کا آغاز قاری محمد حبیب مصطفی صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ بعدہ بزم نعت سجی اور طلبئہ ادارہ نے خوب نعت خوانی کیں ۔ اخیر میں مفتی اختر علی واجد القادری صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں مزید یہ سوچنے کی دعوت دیتا ہے کہ ہمارے پیغمبر جناب آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ دین کے لئے بے شمار مصائب برداشت کئے مگر ہم ایک دو مصائب میں گھبرا جاتے ہیں ،ہمیں ہمیشہ حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔اعدائے اسلام ہماری حقیقت کو نہیں جانتے ہیں، بعض تنگ نظر میڈیا ان کو گمراہ کررہے ہیں، اس لئے ہمیں از خود لوگوں تک پہونچنا ہوگا ۔اپنے تئیں ان کو صحیح معلومات دینی ہوگی ، ہمارے قرآن کی پہلی نازل ہونے والی آیت کے مطالبات پر سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔شریعت کی حدود میں رہ کر غیروں سے تبادلئہ خیال اور ہمارے مذہب کی منشاء بتانی ہوگی ، ادارے کے ناظم اعلی حضرت مولانا نذیر احمد رضوی صاحب نے سلام پڑھا ، اخیر میں مفتی صاحب قبلہ ہی نے دعا فرمائی ، سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں شرکت کی۔۔
آج کی بزم نعت میں حافظ تبریز عالم، حافظ نورعلی ، حافظ عبد القادر ، قاری نواب علی ، محمد فیروز عالم محمد اسماعیل ، قاری محمد تنویر رضا وغیرہ نے یکے بعد دیگرے خوب نعت خوانی کی ، دعائیں مانگیں ، حسب اعلان دس بجے تا ایک بجے خواتین نے زیارت کی ۔۔۔ اس اہم پروگرام میں مولانا عطاء الرحمن نوری ، قاری محمد غفران رضا رضوی ، مولانا مفیض الدین رضوی ، قاری محمد مقصود عالم ، حافظ محمد اختر رضا ،حافظ طاہر رضا وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت فرمائیں ۔۔
Comments are closed.