رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کا اجلاس کل۔ ناظم عمومی مولانا شوکت علی بستوی کی تشریف آوری۔

بھوپال (پریس ریلیز)
کل بروز اتوار، 16؍ اکتوبر 2022ء کو بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مدھیہ پردیش کا اجلاس منعقد ہوگا۔
مدارس اسلامیہ دین کے محفوظ قلعے ہیں ان کی حفاظت میں دین کا استحکام مضمر ہے۔ ماضی میں مسلمانوں کے عقائد، دین و شریعت کے تحفظ اور کتاب و سنت کی اشاعت میں ان کا اہم کردار ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست عناصر، شریعت اسلام اور اس کے محافظ اداروں کے خلاف طرح طرح کے منصوبے اور پروپیگنڈے کرنے میں ہمہ گیر طریقے پر مصروف ہیں۔
اسلام، اہل اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف رچی جانے والی سازشیں جس طاقت کے ساتھ ماضی میں تھیں ان سے کہیں زیادہ تقویت کے ساتھ موجودہ زمانے میں کار فرما ہیں۔
جو مدارس اسلامیہ کو بند کروانے یا نصاب تعلیم کو اپنے حساب سے شامل کرنے کی پوری تیاری کر چکی ہیں ۔
ان تمام مسائل کا گہرائی سے جائزہ لے کر آئندہ کے لئے اجتماعی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کا یہ اہم اجلاس کل بروز اتوار، 16؍ اکتوبر 2022ء بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں زیر صدارت حضرت مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں صوبہ مدھیہ پردیش کے کئی بڑے علماء کرام و ذمہ داران مدارس شرکت فرمائیں گے، رابطہ مدارس کے صوبائی صدر مفتی محمد احمد خاں نےصوبے کے تمام مدارس کے ذمہ داران سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.