کمتول میں 1134 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط

ٹرک کا ڈرائیور اور خلاصی گرفتار،اپاچی بائک چھوڑ کر فرار ہوئے کاروباری کی تلاش میں چھاپہ ماری تیز، ایف آئی آر میں 6 افراد نامزد
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) بہار شراب امتناعی یونٹ پٹنہ کی اطلاع پر کمتول کے ایس ایچ او برون کمار گوسوامی کی قیادت میں پولیس فورس نے تھانہ کے قریب ہی بجرنگ چوک سے ایک ٹرک کو پکڑ کرکے اس میں موجود شراب کی بڑی کھیپ کا انکشاف کیا ہے۔اس کارروائی میں اسسٹنٹ داروغہ سنیل کمار رائے بھی موجود تھے ۔کارروائی شروع ہوتے ہی ٹرک کا ڈرائیور اور معاون ڈرائیور فرار ہونا چاہا جسے پولیس نے پیچھا کر کے گرفتار کر لیا ۔ ٹرک کو راستہ بتانے والے اپاچی بائک سوار بھی بائک کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کمتول پولیس نے لاوارث بغیر نمبر کی اپاچی بائک کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کو ٹرک کی تلاشی لینے پر ڈرائیور کے کیبن کے بالکل پیچھے گول نما تہہ خانے سے 75 کارٹن میں 900 بوتل امپیریل بلیو 750 ایم ایل پیک، 19 کارٹن 468 بوتلیں 375 ایم ایل پیک اور 180 ایم ایل پیک 1536 کے 32 کارٹن برآمد ہوئے۔ ٹرک سے بوتل سے کل 480.1134 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے سامنے گرفتار ڈرائیور نے اپنا تعارف ہریانہ کے پانی پت ضلع کے متلوڈا پھاٹک تھانہ علاقے کے گوپال کالونی کبری کے رہنے والے منوج کمار ولد شیر سنگھ کے طور پر کرایا ہے۔ اسی وقت گرفتار معاون ڈرائیور نے اپنا تعارف دھرم داس ولد مسٹر لاجپت کے طور پر کرایا جو ہریانہ کے پانی پت ضلع کے ماڈل ٹاؤن تھانہ علاقہ کے کبڈی روڈ کے رہنے والے ہیں۔ معاون ڈرائیور دھرم داس نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیشے سے کار مکینک ہے، اسے تیس ہزار روپے کا لالچ دے کر بطور ہیلپر ٹرک کے ذریعے بہار بھیجا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ وہ شراب کی ایک کھیپ لے کر ہریانہ سے بہار کے گوپال گنج (کچھائی) سے گورکھپور کشی نگر کے راستے این ایچ 57 پہنچا۔ جہاں بغیر نمبر پلیٹ کے ایک اپاچی موٹر سائیکل سوار اسے اپنے پیچھے آنے کی رہنمائی کر رہا تھا۔ پولیس کو دیکھ کر وہ خود موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا اور ڈرائیور اور نائب ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او گوسوامی نے بتایا کہ ڈرائیور اور معاون ڈرائیور یعنی خلاصی کے بیان کی بنیاد پر اس معاملے میں نامزد چھ افراد اور ٹرک مالک کو ایف آئی آر میں ملزم بنایا گیا ہے۔ غیر قانونی شراب کے ساتھ ٹرک اور اپاچی بائک کو ضبط کر لیا گیا ہےاور گرفتار ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو ہفتہ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.