دہلی و این سی آر میں سدبھاؤنا میٹنگ کا انعقاد

 

مذہبی و سیاسی مدعوں سے اوپر اٹھ کر انسانیت اور سدبھاؤنا کو لیکر چلنے کی ضرورت ہے: کرن پال سنگھ

مسلمانوں کے تعلق سے کوئی سوال و اعتراض ذہن میں ہوں تو ضرور پوچھیں: مولانا جاوید صدیقی قاسمی

 

نئی دہلی (پریس ریلیز) کھوڑا کالونی ضلع غازی آباد وندنا وہار وندنا انکلیو کے سویلائز پبلک اسکول میں سدبھاؤ کو لیکر ہوئی بیٹھک میں بالا جی ودیہ مندر (اسکول) کے پرنسپل شری کرن پال سنگھ نے کہا ہم اپنے اسکول میں مولانا جی کے آنے پر بہت خوش ہوئے ہیں، دیش میں سدبھاؤ کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے دھرم اپنا پرسنل ہے الگ الگ ورگ وچار کے لوگوں کو جگہ جگہ ساتھ بیٹھنے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

اس علاقے میں سویلائز پبلک اسکول ایک مشہور و معروف اسکول ہے کرن پال سنگھ جی نے اسکول کے ٹیچرس و اسٹاف کو ایک جگہ کیا اور مولانا جاوید صدیقی قاسمی کی باتوں کو دھیان سے لیں اس پر زور دیا۔

مولانا جاوید صدیقی قاسمی کنوینر جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندو و مسلمانوں کی جڑیں بھارت کی سر زمین پر بہت گہری اور مضبوط ہیں ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہ دیکر ہمیں اچھے کام کرنے ہیں جو سماج و دیش کو جو ڑنے والے ہوں آپ اسکول ٹیچرس ہیں آپ پر دوہری ذمہ داریاں ہیں۔

اسٹوڈنٹس کو کتابی تعلیم کے علاوہ سماجی ہم آہنگی انسانیت پسندی کی تعلیم و تربیت ہر حال میں دینی ہے.

اسکول ٹیچرس نے سدبھاؤ میٹنگ میں پورا وقت دیا اور وعدہ کیاکہ ہم کبھی کوئی ایسی بات تعلیم و تربیت میں شامل نہیں کریں گے جو اسٹوڈینٹس کے ذہنوں کو فرقہ پرستی و کسی طبقے کے لئے نفرت پیدا کرے۔

اس موقع پر مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے کہا کہ کسی بھائی یا بہن کو مسلمانوں کے کسی بھی تعلق سے کوئی سوال یا اعتراض ذہن میں ہوں تو ضرور پوچھیں چونکہ غلط فہمی ذہن میں نہیں پنپنی چاہیے.

سشیل کھنا جی مہاراج نے سبھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمود مدنی جی نے مولانا جاوید جی کو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ واقع میں بہت بڑی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں جگہ جگہ ایسی میٹنگیں ہوں سب کو ملکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انجینئر ہرش کشیپ نےکہا کہ تعلیم بہت بڑی چیز ہے جو لوگ سماج و دیش کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا اور نہ ہی اس طرف دھیان دیتے ہیں کہ نفرت پھیلائیں لوگوں کو بھڑکائیں یہ سبھی کام انسان و سماج دشمنںوں کے ہیں ان سب چیزوں سے بچنے و لوگوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔

کرن پال سنگھ کی بٹیا جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے انہوں نے بھی اس طرح کے کاریہ کرم کوبہت اہم قرار دیا.

آج کی سدبھاؤ میٹنگ میں اسکول ٹرسٹی ذمہ داران میمبرس ٹیچرس سب موجود رہے۔

Comments are closed.