مرکزکی بی جے پی حکومت غریب مزدور کے اسکیموں میں کٹوتی کرکے اسکیموں کو روکنے کی سازش کررہی ہے: للن پاسوان

 

انجینئر شہزاد تمنا جالے بلاک کے کھیت مزدور سبھا کے صدر و شیو چندر پاسوان متفقہ طور پر سکریٹری منتخب

 

جالے(محمد رفیع ساگر/بی این ایس)

مقامی بلاک کے مسا پنچایت میں وریندر پاسوان کی صدارت میں منعقدہ آل انڈیا کھیت و دیہی مزدور سبھا جالے بلاک یونٹ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل جالے کے بلاک سکریٹری و ضلع اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن للن پاسوان نے کہا کہ ہملوگوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک اور ریاست کے افسران بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔آج بہار میں ہزاروں دلت غریبوں کے گھر کو گرایا جا رہا ہے اور غریبوں کو راشن کارڈ دینے کے بدلے راشن کارڈ سے ان کے نام کو نکالا جا رہا ہے۔ ضعیف المری پنشن بند کی جا رہی ہے۔ غریب خاندانوں کی ہاؤسنگ اسکیم کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے،غریب مزدور کے اسکیموں میں کٹوتی کرکے اسکیموں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔اس دوران پارٹی کارکنان نے مقامی بلاک کے نگرڈیہہ باشندہ شہزاد تمنا کو جالے بلاک مزدور سبھا کا صدر و شیو چندر پاسوان کو اتفاق رائے سے سکریٹری منتخب کئے۔ سی پی آئی ایم ایل لیڈر نریش چودھری نے کہا کہ جالے بلاک کے عوام کے تئیں بے لگام افسر کو لگام دینے کے لئے سی پی آئی ایم ایل اور آل انڈیا کھیت دیہی مزدور سبھا کے بینر تلے 3 نومبر کو جالے بلاک ہیڈ کوارٹر پر غریب مزدور کسانوں کے ذریعہ احتجاج کیا جائے گا ۔میٹنگ سے اسلم خان، سیتا رام داس، محمد کلام، رام لال پاسوان، دیویندر مہتو، سمن پاسوان، رنجیت رام، پرکاش کامتی، شیتل مہتو، رنجیت ساہ، منوج پاسوان، رادھے مہتو، انیل پاسوان، روشن کمار وغیرہ نے خطاب کیا۔

Comments are closed.