صوبائی حکومت کے اقلیتی وزیر پہنچے دیوبند

یوگی حکومت بلاتفریق کررہی ہے ترقیاتی کام: دانش آزاد انصاری
دیوبند، 19؍ اکتوبر (سمیر چودھری؍بی این ایس )
اتر پردیش حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری کا آج دیوبند علاقہ کے گاؤں تھیتکی پہنچنے پر کارکنوں نے گلدستے پیش کرکے پرُ زور استقبال کیا۔ اس دوران دانش آزاد نے یوگی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے لیے کیے جا رہے کاموں کی جانکاری دی۔گاؤں تھیتکی میں بی جے پی اقلیتی مورچہ ضلع کے سکریٹری وسیم عباس نقوی کی رہائش گاہ پر پہنچے ریاستی وزیر دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کو ایک ساتھ لیکر چل رہی ہے اور بلا تفریق سب کے لئے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ مودی اور یوگی حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کے لیے کئی مختلف فلاحی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں،جس کا اقلیتوں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ قبل ازیں کارکنوں نے گلدستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔اس دوران بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی، اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر حیدر چودھری، شہر صدر نسیم صدیقی عرف راجو، سینئر نائب صدر ماسٹر حنیف، نعیم ملک وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.