پاکستان:لانگ مارچ کے دوران فائرنگ،سابق وزیراعظم عمران خان زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
خبر رساں اداروں اور مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق عمران خان دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کے دوران ضلع گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اب تک ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سمیت چار افراد فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.