Baseerat Online News Portal

اسرائیل:نیتن یاہوملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے،صدراسحاق نےحکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی

بصیرت نیوزڈیسک
اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے یکم نومبر کے انتخابات کی فاتح لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین بنیامین نیتان یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
نیتان یاہو کے ساتھ موضوع سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ہرزوگ نے اسمبلی گروپوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین نیتان یاہو کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر اسحاق نے کہا ہے کہ اسمبلی گروپوں کے ساتھ مذاکرات میں 64 اسمبلی ممبران نے نیتان یاہو کو اور 28 نے مستقبل پارٹی کے چئیرمین یائر لاپڈ کو امیدوار ظاہر کیا جبکہ اسمبلی کے 28 ممبران نے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔
صدر اسحاق نے کہا ہے کہ اسمبلی کی بھاری اکثریت حاصل کرنے، اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے اور حکومت بنانے کا سب سے زیادہ موقع رکھنے کے پہلووں کو مدّنظر رکھتے ہوئے لیکوڈ پارٹی کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سُپریم کورٹ کے مطابق ،عدالتوں میں نیتان یاہو کے خلاف زیرِ سماعت تین بدعنوانی مقدمات حکومت بنانے کی ذمہ داری میں رکاوٹ نہیں ہیں۔قانون کی رُو سے نیتان یاہو28 روزہ مدت میں حکومت بنانے کے پابند ہیں۔

Comments are closed.