Baseerat Online News Portal

حافظ محمدابراہیم بن مولاناعبدالقیوم قاسمی کی ایک مجلس میں مکمل قرآن مجیدسنانے پرحوصلہ افزاکلمات

باسمہ سبحانہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نحمدۂ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم وبعدۂ
اللہ تبارک وتعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ثم اورثنا الکتٰب ا للذین اصطفینا من عبادناکا مصداق بنایا،اور اپنی کتاب کی صیانت و حفاظت کا ہمیں وسیلہ بنایا،اسی لئے انسان اس عظیم سرمایہ اور نعمتِ عظمیٰ کے حصول کے لئے تن توڑمحنت کرتا ہے،لہذا موصوف(ابراہیم بن مولانا عبد القیوم قاسمی اون، سورت، گجرات) بھی اسی نیک سلسلہ کی ایک کڑی ہے،اور رب تبارک وتعالیٰ کے منتخب وچنیدہ بندوں میں سے ایک ہیں۔
جنہوں نے اس نعمتِ عظمیٰ کے حصول کے لئے اپنے استاذِ محترم[جناب قاری فہیم صاحب دیولوی دامت برکاتہم،استاذ شعبۂ حفظ مدرسہ دارالقرآن بلال مسجد نانی نرولی،ضلع سورت گجرات]کی نگرانی میں رات ودن محنت کی۔
(حتیٰ کہ لاک ڈاؤں میں بھی سننے سنانے کا عمل پا بندی سے جاری رہا)
اور والدین کی مستجاب دعاؤں،اور استاذِ محترم [وارباب مدرسہ ]کے ہمت افزاں کلمات کا تحفہ اپنے سر اٹھائے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں جبینِ شکر خم کرتے ہوئے مکمل قرآن شریف ایک ہی نشست میں سنانے کا عزم وارادہ کیا۔
لہذا موصوف نے بوقتِ سحربالاستیعاب قرآن شریف سنانے کا آغاز کیاتھا،اس پر موصوف بہت ہی ذیادہ داد وتحسین اور کلمات تبریک کے مستحق ہیں۔
جو دکھنے میں بہت چھوٹے لیکن اپنے تئیں پہاڑ جیسا مضبوط ومستحکم عزم وارادہ رکھتے ہیں۔
الحمد للہ ثم الحمد للہ موصوف نے قرآن شریف کا حرف بہ حرف سنایا،اور بندہ (عرفان ڈنڈرول)نے حتیٰ المقدور حرف بہ حرف سننے کی کوشش کی ،اس خوش قسمتی وسعادت مندی پر بندہ بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتا ہے کہ اس بے نیاز ذات نے اس سیاہ کار کو یہ موقع فراہم کیا۔
الحمد للہ موصوف نے پورا قرآنِ پاک ۱ ۔غلطی اور ۱۱۔اٹک کے ساتھ
دس ۱۰۔ گھنٹے اور ۲۰ ۔منٹ میں سنایا۔۔۔۔۔فللہ الحمد
بے شک یہ قرآن پاک کا معجزہ ہے،اور موصوف کی بلکہ آنجناب (استاذِ محترم ) کی کرامت ہے۔
بس آخیر میں بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سننے سنانے کو قبول عطا فرمائے کوتاہی اور غلطی کو معاف فرمائے،اللہ تعالیٰ اس حافظِ قرآن کو والدین کی آنکھوںکی ٹھنڈک اور اساتذۂ کرام کا منظورِ نظر بنائے،اور حفاظِ قرآن قراء، علماء، مفسرین، مدبرین،عاملین،و حاملینِ قرآن کے زمرہ میں شامل فرمائے،اور ان کے والدین کو روزِ محشر تاجِ نورانی عطاء فرمائے،اور جنت تک قرآن کا ایک ایک حرف بالتجوید جاری وساری فرمائے(امین یا رب العالمین)
جزاکم اللہ خیر الجزاء واحسن العطاء
سامع!محمد عرفان ڈینڈولوی
۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۲؁ء
۲۱؍ ربیع الاول ۱۴۴۴؁ھ
بعدِ مغرب بوقتِ اختتام ۲۰۔۷

Comments are closed.