شہباز شریف اور نیپال کے وزیر اعظم نے مودی سے تعزیت کی

آن لائن نیوز ڈیسک
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔جمعے کو ٹویٹ میں شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ماں کو کھو دینے سے بڑا نقصان اور کوئی نہیں۔ میں نریندر مودی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘دوسری جانب نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مجھے وزیر اعظم نریندر مودی کی پیاری ماں ہیرا بین کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں پی ایم مودی اور سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور آنجہانی کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کرتا ہوں۔جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.