امریکہ: شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں سے 8افرادہلاک

بصیرت نیوزڈیسک
جنوبی امریکی ریاستوں میں شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔شدید طوفان نے بہت سے گھروں کو نقصان پہنچایا اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔
ملکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق، شدید طوفان نے بہت سے گھروں کو نقصان پہنچایا اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔جارجیا کے علاقے بٹس میں گاڑی پر درخت گرنے سے 5 سالہ لڑکا ہلاک اور اس کے والدین میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئیں۔
الاباما کےعلاقے اوٹاگا میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
الاباما کے گورنر Kay Ivey نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ اوٹاگا، چیمبرز، کوسا، ڈلاس، ایلمور اور ٹلاپوسا علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امریکہ میں بجلی کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ PowerOutage.us”کے مطابق کل الاباما میں 14,255 اور جارجیا میں کم از کم 18,700 افراد بجلی سے محروم رہے۔
Comments are closed.