مالیگاؤں میں یک روزہ مفت حجامہ کیمپ کامیابی سے ہمکنار
طبّی خدمت کااگلامنصوبہ حضرت خواجہ سیدنا معین الدین چشتی اجمیری ؒکےنام سے منسوب ہوگا
مالیگاؤں۔۱۶؍جنوری: ’مختلف شدید بیماریوں اور مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے رضائے الہیٰ کی خاطر خدمت کرنے سے قلب وذہن کو روحانی سکون ملتا ہے ۔حضرت غوث العالم مخدوم سیّد اشرف جہانگیر سمنانیؒ نے اپنے محبین وابستگان اور عقیدت مندوں کوانسانی خدمت کیلئے عملی سطح پر سرگرم رہنے کی تلقین فرمائی ہے۔اسی کی روشنی میں ہم نے شہریان مالیگائوں کیلئے طبّی خدمت کا راستہ اختیار کیا۔‘اِن خیالات کااظہار حضرت مفتی افتخار جامعی (شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت خانقاہ اشرفیہ )نے فرمایا ۔ الامین یونانی میڈیکل کالج کے زیراہتمام اور انجمن اشرفیہ چیریٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے ۱۴؍جنوری بروز سنیچر ۲۱؍جمادی الآخر کو صبح ۹؍بجے سے شام ساڑھے ۴؍بجے تک فری حجامہ کیمپ کاانعقاد عبدالمطلب کیمپس میں واقع الامین ہاسپٹل کی پرشکوہ شاندار عمارت میںہوا تھااس کیمپ میں ۱۵۰؍افرادکا حجامہ فری میں کیاگیاجس میں۱۰۰؍ مریض انجمن اشرفیہ چیریٹیبل ٹرسٹ شاخ مالیگائوںکے توسط سے مستفیض ہوئے ہیں۔واضح رہیکہ یہ کیمپ حضرت سید محمد مختار اشرف سرکار کلاں ؒاور حضرت سید محمد اظہار اشرف شیخ اعظم علیہ الرحمہ (سجادہ نشین کچھوچھہ شریف)کے اسم پاک سے منسوب تھا۔اس کی باضابطہ اجازت انجمن اشرفیہ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے سربراہ اعلیٰ حضور قائد ملّت الشیخ سیّد محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی میاں قبلہ نے عطا فرمائی تھی ۔اس موقع پر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے سربراہ شیخ رضوان عبدالمطلب نے بذات خود حجامہ کیمپ کا جائزہ لیا ۔انجمن اشرفیہ چیریٹیبل ٹرسٹ کی طبّی خدمات اور صاحب سجادہ حضرت سیّد محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی قبلہ (کچھوچھہ شریف)کی روحانی،علمی اور شہرہ آفاق شخصیت کی مدحت وعدیم المثال خدمات کااعتراف کیا۔الامین یونانی میڈیکل کالج کے امجد خان سر کی نگرانی میں ڈاکٹر شمشاد ،ڈاکٹر عمیرافضال ،ڈاکٹر خورشید ،نعیم عرفان سر اور مبین سر کے علاوہ اسپتال کے طبّی عملہ میں شامل کارکنان نے کیمپ کیلئے طبّی خدمات انجام دی ۔خواتین اور لڑکیوں کیلئے علاحدہ میڈیکل اسٹاف لیڈی ڈاکٹرس ونرسوں پر مشتمل تھا۔حجامہ کیلئے آنیوالے مریضوں کی پہلے تشخیص کی گئی ۔دیگر امراض کے علاج کا طریقہ بتایا گیا ۔حجامہ کے ساتھ عمومی وسنگین امراض سے تدارک کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔مریضوں کی مفت آمدورفت کیلئے سواریوں کے انتظامات عاشق علی (پروگامی پترکار سنگھ )اور ساجد عبدالصمد اشرفی(سپنا سائزنگ)کی جانب سے کئے گئے تھے۔ماسٹر سیّد آصف علی اشرفی اور حضور قائد ملّت کے خلفاء حافظ ساجد اسماعیل اشرفی ،حافظ رفیق احمد اشرفی صاحبان نے بتایا کہ حجامہ کیمپ کے فارم کی ترسیل کیلئے شہر مالیگائوں میں ۱۰؍مراکز قائم کئے گئے۔چنددنوں میں سارے فارم تقسیم کئے گئے بہت سارے خواہش مندوں کے نام اگلے کیمپ کیلئے لکھے جاچکے ہیں۔ان شاء اللہ اگلا طبّی منصوبہ عطائے رسول سلطان غیر منقسم ہندوستان حضرت خواجہ سیدنامعین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کے اسم پاک سے منسوب ہوگا۔کیمپ کی کامیابی میں الحاج ذاکر اشرفی اسٹیمپ وینڈر ،مختار عدیل ،محمد ابراہیم اشرفی ، حافظ رحمت اللہ اشرفی ، حافظ افتخار اشرفی(مدرس دارالعلوم اہل سنت خانقاہ اشرفیہ)عبدالمنان کاملی اشرفی(الجامعتہ الزہرااظہار العلوم ) ،عطاء الرحمان اشرفی (مکتبہ سمنانی )،ماسٹر نہال احمد اشرفی(گولڈن الاشرف میڈیکل گاندھی نگرچوک) ،قاری امین اشرفی (خطیب وامام مسجد اہل سنت اعلیٰ حضرت اشرفی )،محمد حسین اشرفی(ہیراپورہ)سمیت مخلص احباب ورفقائے کار شامل ہیں۔
Comments are closed.