اورنگ آباد ایسوسی ایشن جدہ کی جانب سےمرزا عبدالقیوم ندوی کو شانِ اورنگ آباد ایوارڈ

مرزا ندوی نے اردو زبان و ادب، مطالعہ کا شوق اور محلہ لائبریریوں کے ذریعے پوری دنیا میں اورنگ آباد کا نام روشن کیا.سراج وہاب
بصیرت نیوزڈیسک
اورنگ آباد ایسوسی ایشن جدہ (AAJ) کی جانب سے مرزاعبدالقیوم ندوی کی مکہ مکرمہ آمد پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا. اس تقریب میں اردو زبان و ادب کو فروغ اور معاشرے میں کتب بینی و مطالعہ کا ذوق و شوق بیدار کرنے کے لیے کوشاں و جہد مسلسل کے داعی مرزا عبدالقیوم ندوی کو انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اورنگ آباد ایسوسی ایشن جدہ کاشان اورنگ آباد ایوارڈ سنئیر صحافی و عرب نیوز کے ایڈیٹر سراج وہاب کے ہاتھوں بھائی افسر حسین، ایسوسی ایشن کے بانی صدر صابر محبوب علی، آج کے نو منتخب صدرانجنئیر سید منصور عبدالرحیم، خالد بعجمان،محمد عبید اللہ کی موجودگی میں دیا گیا.
استقبالیہ تقریب کی صدارت سراج وہاب نے فرمائی، صابر علی نے ابتدائی کلمات میں ایسوسی ایشن کے تعارف، اغراض و مقاصد اور نو منتخب صدر کے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے مرزا عبدالقیوم ندوی کی عمرہ آمد پر تقریب کے اہتمام کے بارے میں تفصیل سے بتایا.
تقریب کے صدر سنیئر صحافی سراج وہاب نے کہا کہ مرزا ندوی نے اردو زبان و ادب، مطالعہ کا شوق اور محلہ لائبریریوں کے ذریعے پوری دنیا میں اورنگ آباد کا نام روشن کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں انہیں گزشتہ دو دہائیوں سے جانتا ہوں وہ جو بھی کام کرتے ہیں جنون و دیوانگی کی حد تک کرتے ہیں، اردو زبان کے ساتھ علاقائی زبان مراٹھی، سماجی و معاشرتی مسائل اور سماج میں کتابوں کے تئیں دلچسپی و بیداری کرنا ایسے بہت سارے کام ہیں جن کی فہرست بہت طویل ہے.. میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مرزا ندوی کے کام و کارناموں کے مطابق انہیں "اورنگ آباد کی شان ایوارڈ دیا ہے جس کے وہ بلاشبہ مستحق ہیں.. مرزا عبدالقیوم ندوی نے جدہ میں مقیم تمام اورنگ آبادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بیٹی مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ دیڑھ سال کے عرصے میں کس طرح اس نے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر میں 32 لائبریریاں قائم کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح اورنگ آباد میں محلہ لائبریری شروع ہوئی ہے اسی طرح جدہ بلکہ پورے سعودی عرب میں یہ ہونا چاہیے..
تقریب میں اورنگ آباد کے مشہور و معروف شاعر خان شمیم کی نظم جو انہوں مرزاعبدالقیوم ندوی پر لکھی تھی پڑھ کر سنائی.
اور اسی موقع پر ایسوسی ایشن (AAJ)کے نئے صدر جناب محترم سید منصور انجینئر کا بھی شاندار طریقے سے والہانہ استقبال کیا گیا
اس موقع پر ایسوسیشن کے فاؤنڈر پرسیڈنٹ جناب صابر علی نے سابق صدر(AAJ) سمیر سوداگر کے دور میں تمام باہمی امدادی اور لوگوں کے لئے جو مدد کے کام کیے گئے تھے اس کو بتایا اور ان کا شکریہ ادا کیا .
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے
انجینئر طہ انیس محمدعبیداللہ عظمت اللہ خان سید عمران شہباز سعید بھائی عمر خلیل خان علی بن ماضی عامر خان ابو تراب خان اکرم لہندی فراز صدیقی مظہر خان صابر بھائی (سینئر) ماجد بھائی موجود تھے اور ان تمام کی کاوشوں سے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا. نظامت کے فرائض صابر علی نے انجام دیئے جبکہ اظہار تشکر بھائی افسر حسین نے ادا کیے.
Comments are closed.