ماسکو-گوا پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ

بصیرت نیوزڈیسک
روسی دارالحکومت ماسکو سے 240 مسافروں کو لے کر گواآ رہی ازور ایئر کی فلائٹ(اے زیڈ وی2463) کو ہندوستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ازبکستان کی طرف ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ اس طیارے کوبم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہڈابولم ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کو جمعہ کی صبح 12.30 بجے اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا تھا۔ اس کے بعد طیارے کا رخ موڑ دیا گیا۔ پرواز کو ہفتہ کی صبح تقریباً 4 بجے جنوبی گوا کے ڈابولم ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ماسکو سے گوا جانے والے ایک اور طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد گجرات کے جام نگر میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔
Comments are closed.