سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کا نسخۂ نذر آتش کرنے کا مذموم واقعہ،عالم اسلام کا سخت احتجاج

بصیرت نیوزڈیسک
سویڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم میں قرآن کریم کو نذرآتش کرنے کا مذموم واقعہ سامنے آیا ہے جس سے عالم اسلام میں شدید غم وغصہ کی لہر پھیل گئی ،واضح ہو کہ ہفتے کے روز سویڈن کے انتہا پسند دائیں بازو کے لیڈرراسمس پالوڈن نے پہلے ایک گھنٹے تک تقریر کی۔ اس میں انہوں نے یہ کہہ دیا تھا کہ وہ قرآن کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اپنی تقریر میں راسمس پالوڈن نے سویڈن میں اسلام اور تارکین وطن پر شدید تنقید کی، جس کے اختتام پر انہوں نے قرآن پاک کے ایک نسخۂ کو لائٹر سے آگ لگا دی اور کچھ دیر تک جلتا ہوا قرآن پاتھ میں پکڑے رکھا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری حفاظتی نفری بھی موجود تھی۔حاضرین کی تعداد سو کے قریب تھی، جن میں کئی صحافی بھی شامل تھے،یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی متعدد مسلم ممالک نے اس ناپاک حرکت کو اسلاموفوبیا کا نتیجہ قرار دیا.
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے سویڈش حکام پر سخت تبقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے پر پابندی لگائی جانا چاہیے تھی مگر ایسا نہ کیا گیا۔چاوش اولو نے الزام لگایا، ”یہ ایک نسل پرستانہ اقدام ہے۔ یہ اظہار رائے کی آزادی تو بالکل ہی نہیں ہے۔‘‘
اسی دوران ترک صدر اردگان کےایک ترجمان نے کہا کہ انقرہ کی طرف سے بار بار کی تنبیہات کے باوجود اس مظاہرے کی اجازت دینا ”نفرت کی بنا پر جرائم اور اسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘‘
اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں حکام کی اجازت سے قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،
سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہائی دائیں بازو کے ایک سیاست دان کو قرآن کا نسخہ جلانے کی اجازت دینے پر سویڈش حکام کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا، "وزارت خارجہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی ضرورت کے مضبوط سعودی موقف کی تصدیق کرتی ہے۔”
پاکستان کےوزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
Comments are closed.