چلتی بائک پر بندر نے لگائی چھلانگ، بی جے پی کے ضلع نائب صدر اور انکی اہلیہ زخمی

 

دربھنگہ۔ ۲۳؍جنوری: (محمد رفیع ساگر) دربھنگہ۔ مظفر پور این ایچ 27 پر بھراٹھی کے قریب سوموار کو چلتی بائک پر درخت پر بیٹھے بندر نے چھلانگ لگا دی جسکے سبب بائک سوار بی جے پی کے ضلع نائب صدر رام پورہ گاؤں باشندہ وجے کمار چودھری کا توازن بگڑ گیا جس سے حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس واقعہ میں اُنکی اہلیہ اور خود بھی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ ہیلمیٹ پہنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے۔حادثے کے بعد زخمی میاں بیوی کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں میڈکل آفیسر ڈاکٹر پریم چندر کی قیادت میں ڈاکٹروں نے دونوں کا علاج کیا اور بہتر علاج کے لئے دربھنگہ ریفر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دربھنگہ سے اپنے گھر رام پورہ لوٹ رہے تھے اسی اثناء میں جیسے ہی این ایچ پر بھراٹھی کے قریب پہنچے سڑک کنارے درخت پر موجود ایک بندر نے چلتی بائک پر چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے جیویش کمار نے میڈیکل آفیسر پریم چندر سے اُنکی خیروعافیت لی اور زخمی وجے چودھری سے بات کر انکو تسلی دی۔ میڈیکل انچارج نے بتایا کہ اُنکی حالت ٹھیک ہے جگہ جگہ زخم ہونے سے پریشانی ہے۔

Comments are closed.