بہار اسمبلی انتخابات کے مدنظر بوکھڑا بلاک میں بی ایل او کا ایک روزہ تربیتی پروگرام مکمل

شفاف، غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کے لیے ایس ڈی او اشتیاق احمد انصاری کی تمام بی ایل او کو خصوصی ہدایات
جالے :محمد رفیع ساگر / بی این ایس
مقامی بلاک کے سرحدی علاقہ بوکھڑا بلاک آفس کے آڈیٹوریم میں بدھ کو باجپٹی اسمبلی حلقہ نمبر 27 کے انتخابی فہرست نویسی افسر و سب ڈویژنل آفیسر پوپری اشتیاق احمد انصاری کی صدارت میں تمام بوتھ لیول آفیسرس (BLOs) کا ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام بھارت الیکشن کمیشن، نئی دہلی کی ہدایت پر بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تیاری کے پیش نظر رکھا گیا۔
تربیتی سیشن کا آغاز چراغاں سے ہوا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او اشتیاق احمد انصاری نے کہا کہ انتخابات کو صاف، شفاف، غیر جانبدار اور خوف سے پاک ماحول میں کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام بی ایل اوز کو ہدایت دی کہ 18 سال کی عمر مکمل کر چکے نوجوانوں کے نام درست دستاویزات کے ساتھ ووٹر لسٹ میں شامل کیے جائیں، جبکہ وفات پا چکے یا طویل عرصے سے غیر حاضر افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے جائیں۔ ساتھ ہی ووٹنگ فیصد میں اضافہ کے لیے ممکنہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
تربیتی ورکشاپ میں تربیت یافتہ بی ایل او پنکج کشور پون نے فارم 6، 6-اے، 7، 8 سمیت تمام ضروری انتخابی دستاویزات کے پُر کرنے کے عملی طریقے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام پولنگ مرکز سطحی افسران کا ایک مختصر امتحان بھی لیا گیا تاکہ ان کی تربیت کی سطح کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس موقع پر تربیتی بی ڈی او کمار وملادتیہ اور بوکھڑا بی ڈی او عبد القیوم انصارہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بی ایل او کو گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ کی تصدیق کرنی ہوگی، تاکہ کسی قسم کی غلطی نہ رہ جائے۔ انہوں نے صنفی توازن برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
تربیتی پروگرام میں بی ایل او شیومنگل کمار، دلیپ کمار، رویندر ٹھاکر، اشوک پاسوان، سنیل کمار جھا، ستیش کمار سنگھ، وجے کمار، محمد شمس قمر آرزو، راجیور کمار پاٹھک، چندن کمار چودھری، خیبا احمد، راج کشور رائے، کنچن کماری، اشمی کماری، کنچن مشرا، ہیرا دیوی، جیا دیوی، آرتی سنہا، محمد انظار علی، پربیش ٹھاکر، شمبھو پاسوان، سنیل کمار، شیام کشور یادو، راجیش کمار، محمد مستقیم، رام بابو پرساد، سنجے کمار، سوبودھ ٹھاکر، گنپتی پرساد چودھری، سروج کمار گپتا، روی رنجن، سنیل کمار رنجن، تنویر الاسلام صدیقی، متھلیش کمار، پنکج کمار، سندیپ کمار داس، متیشور جھا سمیت درجنوں بوتھ سطحی افسران شریک ہوئے۔
Comments are closed.