جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال کا عظیم الشان سالانہ جلسہ تکمیلِ بخاری شریف میں اکابر علماء کرام کی تشریف آوری

بھوپال: 16؍فروری (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال کے زیراہتمام جلسہ تکمیل بخاری شریف، تقسیم اسناد اور دستار بندی نیز دعا 17 فروری 2023ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء موتی مسجد بغیا میں الحاج حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدنی مدظلہ استاذ تفسیر و حدیث جامعہ اکل کوا مہاراشٹر و شیخ الحدیث فلاح دارین ترکیسر گجرات کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
جس میں بطور مہمانان خصوصی حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب بُوٹا مدظلہ بانی و سرپرست مدرسہ دارالعلوم للبنات ٹنکاریہ گجرات و خلیفہ مجاز حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہ آبادی، حضرت مولانا سید حبیب اللہ صاحب مدنی مدظلہ مہتمم مدرسہ مولانا حسین احمد مدنی قصبہ امبیٹھہ پیر سہارنپور، صاحبزادہ جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیت علماء ہند تشریف لا رہے ہیں، حضرت مولانا مفتی محمد احمد خان صاحب ناظم جامعہ نے بتایا کہ علم و عرفان کی ہستیاں حضرت مولانا اشفاق الرحمن صاحب مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم اکاؤتا شاجاپور، حضرت مولانا مفتی زین العابدین صاحب مدظلہ مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور کرناٹک، حضرت مولانا تصور حسین صاحب فلاحی ناظم جامعہ اسلامیہ بنجاری پیتھم پور اندور ایم پی، حضرت مولانا عبد القادر صاحب مدظلہ امام و خطیب مسجد سات راستہ ممبئی، حضرت مولانا قاری ریاض احمد صاحب صدرالقراء دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، حضرت مولانا کفایت اللہ صاحب چیئرمین نظریہ ایجوکیشن و صدر جمیعۃعلماء ضلع پونا، حضرت مولانا قاری اسعد الرحمن صاحب استاذ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ امروہہ، حضرت مولانا فیض الرحمن صاحب ربانی بک ڈپو لال کنواں نئی دہلی، حضرت مولانا مفتی محمد علی صاحب راجستھان، حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب ابن حضرت مولانا عبدالباری صاحب مہتمم مدرسہ جامعہ ثناء العلوم للبنات مالیگاؤں، حضرت مولانا قاری ساجد صاحب استاذ شعبہ تجوید و قرأت جامعہ اکل کوا مہاراشٹر، جناب حکیم سراج الدین صاحب ہاشمی دواخانہ قاضی زادہ امروہہ کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی شرکت کر رہے ہیں، جن کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے، اور ان کے مقدس و بابرکت ہاتھوں سے مفتیان، علمائے کرام و حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئے گی اور سند فراغت سے نوازا جائے گا۔
حضرت مولانا مفتی محمد احمد خان صاحب نے اہل ملت سے جلسہ میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے دعوت نامہ نہ ملا ہو تو وہ اس خبر کو کافی سمجھتے ہوئے اس اجلاس میں تشریف لاکر اکابرین امت کی زیارت و خطابات سے مستفیض ہوں، اور مستجاب دعاؤں میں شرکت فرمائیں۔
اجلاس میں موجودہ پریشانیوں سے نجات اور ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔
Comments are closed.