ایمان کی حفاظت کے لئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

راوڑکیلا(محمدعادل فریدی؍بی این ایس)تعلیم ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے،تعلیم قوموں کی ترقی اوران کی سربلندی اورسرفرازی کی ضمانت ہے،اسی لئے اسلام میں تعلیم کوبڑی اہمت دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کارنبوت میں سب سے پہلے تلاوت کتاب کوبیان کیاہے جس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ ایک مسلمان کی تعلیم کاآغازقرآن کریم سے ہوناچاہئے تاکہ بچوں کے دل ودماغ میں شروع ہی سے اللہ کی کتاب کی عظمت اور ایمان ویقین کی پختگی آجائے ،ان خیالات کااظہار حضرت مولاناومفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ نے شہرراورکیلا کی نورمسجد میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ حضرت امیرشریعت مولاناسیداحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت پرامارت شرعیہ کے علماء کاایک موقروفدحضرت مولانامفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں ضلع سمڈیگاجھارکھنڈ کے مختلف مواضعات کے دورہ کے بعدان دنوں ضلع سندرگڑھ اڈیشہ کے مختلف مواضعات شہرراورکیلا،بنڈے گا،راس پترا،بنئی گڑھ،لوہنی پاڑہ،پانپوش سیکٹر۱۵وغیرہ کادعوتی واصلاحی دورہ کررہاہے ،حضرت والانے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ مدارس میں پڑھنے والے طلباء دینی تعلیم کے لئے وقف ہیں ان کواسی تعلیم کے لئے خاص رکھیں، کیونکہ مدارس میں پڑھنے والے طلباء صرف چارفیصدہیں باقی چھیانوے فیصد بچے جواسکول وکالج میں پڑھ رہے ہیںاصلا ان کی دینی تعلیم کی فکرکرناضروری ہے، انہوں نے مزیدفرمایاکہ اسلام نے سب سے پہلے تعلیم بالغان کاتصوردیاہے ہمیں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان اوربوڑھے حضرات کی بنیادی تعلیم کی فکرکرنا بھی ضروری ہے ،اس سے قبل ضلع سندرگڑھ کے بنئی گڑھ اور پانپوش میں بھی اجلاس عام منعقد ہواجس میں قائدوفدنے لوگوں کواتحادواتفاق اوراجتماعیت کے ساتھ زندگی گزارنے ،برائیوں سے اجتناب کرنے اوراپنی بڑائی کودل سے نکال کراللہ کی بڑائی دل میں بٹھانے کی تلقین کی ،وفدمیں شامل حضرت مولاناقمرانیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں امارت شرعیہ کے دینی واصلاحی پیغام کوموثراندازمیں بیان کیا اورمارت شرعیہ کی ہمہ جہت خدمات کاتفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے لوگوں کوامارت شرعیہ سے جڑکراجتماعی زندگی گزارنے پرزوردیا،مولانااحمدحسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ نے دینی وعصری علوم کی اہمیت پرپرمغزخطاب فرمایااوردینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں مہارت پیداکرنے اورتعلیم کے ہرمیدان میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی تاکیدکی ،مولانامفتی مجیب الرحمان قاسمی معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے دارالقضاء کی اہمیت اور اس کی ضرورت کوقرآن وحدیث کی روشنی میں اور صحابہ کرام کے واقعات سے مدلل اندازمیں عوام کوسمجھایااور آپسی اختلافات وخاندانی نزاعات کودارالقضاء کے ذریعہ حل کرانے اورمیراث کی تقسیم پرزوردیا،مولانامفتی عبدالودود قاسمی قاضی شریعت راورکیلانے ایمان کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے نئی نسل کے ایمان کی حفاظت کے لئے مکاتب کی تعلیم کومضبوط کرنے کی اہمیت بیان کی،،مولانامفتی مجاہداللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے معاشرہ میں پھیلی برائیوں کوختم کرکے اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی ،اجلاس کوکامیاب بنانے میں حافظ شہاب الدین مبلغ امارت شرعیہ ،مولاناکرامت حسین اور مولاناعتیق الرحمان قاسمی معلمین دفترامارت شرعیہ راورکیلانے اہم رول اداکیا،وفدکادورہ ابھی جاری ہے۔
Comments are closed.