نماز مؤمنین کی معراج ہے: مولانا حسن میاں فرنگی محلی

مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک میں سالانہ جلسہ معراج النّبیؐ کا انعقاد
لکھنؤ ۔۱۹؍ فروری: عا لمی شہرت یافتہ تجوید وقرأت کا مرکز مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک میں حسب دستور قدیم سالانہ جلسہ یوم معراج النّبیؐ استاذ الحفّاظ حافظ عبدالرّشید صاحب صدر مدرّس مدرسہ عالیہ فرقانیہ کی سر پر ستی میں منعقد ہوا جس کا آغاز مدرسہ عالیہ فرقانیہ کے قرّاء صاحبان قاری محمّد زبیر قاری محمّد حزقیل قاری سرفراز عالم قاری محمّد جاوید عالم قاری محمّد طہ قاری محمّد وصفی قاری محمّد مصوّر قاری محمّد جلیل قاری صغیر احمد قاری محمّد قاسم قاری گل محمّد قاری طاہر قاری طلحہ نے مظاہرہ قرأت سے کیا جلسے کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا حسن میاں فرنگی محلی نے سفر معراج پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے محبوب کو ایک ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک سیر کرایا اور نماز جیسی اہم عبادت جو رسول اللہؐ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور مؤمنین کی معراج ہے ملی مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ محمد الرّسول اللّہؐ نے سفر معراج میں بہت سی چیزیں دیکھیں جنّت کی نعمتوں اور دوزخ میں بے نمازیوں سود خوروں حرام کاروں کو عذاب میں مبتلا دیکھا ناظم جلسہ قاری محمد صدّیق صاحب نے کہا کہ اسلام میں نماز مؤمنین کی معراج ھے نمازیوں کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے والوں کو میدان محشر میں پورا کا پورا اجر دیا جائے گا آج کے جلسے میں متولّیان مدرسہ محمّد عامر محمّد عشرت فیصل علی وشہر کے معزّزین کثیر تعداد میں موجود تھے جلسے کا اختتام مولانا حسن میاں کی دعا پر ھوا۔
Comments are closed.