جمعیۃ علماء کے زیر انتظام ضلع اکولہ کے مختلف مقامات پر دینی تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد

 

اپنی اولاد وں کو مکاتب میں بھیج کر دینی تعلیم سکھائو تاکہ مرتے دم تک وہ ایمان و اسلام پر قائم رہیں

ممبئی ۔ ۱۹؍ فروری ( پریس ریلیز ) عام مسلمانوں کےبچوںکے اندردینی تعلیم وتربیت کا شوق پیدا کرنے ،اپنی نسلوں کو ارتداد سے بچانے،والدین کے اندر احساس ذمہ داری ادا کرنے ،مکاتب کے نظام کو منظم کرنے ،مکاتب دینیہ سے محلے کے بچوں کو جوڑنے و دیگر اہم مقاصد کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں یکم رجب المرجب سے چلنے والی دینی تعلیمی بیداری مہم کامیاب طریقے پر جاری ہے ،اسی بابت جمعیۃ علماء کےزیر انتظام ضلع اکولہ کے مختلف مقات پر دینی تعلیمی بیداری مہم پرگراموں کا انعقاد عمل میں آیا ۔چنانچہ گذشتہ دنوں مرتضیٰ پور شہر کے دو مقامات پر دینی تعلیمی بیداری ریلی نکالی گئی ،پہلی ریلی مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے طلباء وطالبات نے مولانا محمد ذکی الرحمن مظاہری صاحب( نائب صدر جمعیۃعلماء تحصیل مرتضیٰ پور )کی نگرانی میں مسجد قریش نگر سے نکلی اور مدرسہ ابوبکر صدیق سے ہوتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد چوک کے راستے سے محمدیہ چوک ہوتے ہوئے رحمت نگر مولیٰ پور کے راستے مسجد قریش نگر تک پہونچی ۔ تقریباً 2 کلومیٹر تک 6 محلوں کےگھر گھر تک دینی تعلیمی بیداری مہم کو پہچانے کا ذریعہ بنی۔ دوسری ریلی مکتب حضرت بلال رضی اللہ عنہ و مسجد محمدیہ کے طلباء وطالبات رام کھیڑا گاؤں و پلاٹ رام کھیڑا تحصیل مرتضیٰ پور میں حافظ محمد شفیع الدین صاحب مصباحی کی نگرانی میں نکالی گئی جس کے ذریعہ گھر گھر دینی تعلیمی بیداری کا پیغام پہونچانے کی کوشش کی گئی ۔ایسے ہی ۱۳ فروری بعد نماز مغرب مکتب تعلیم القرآن دالمبی ضلع آکولہ کا سالانہ اجلاس حضرتِ اقدس مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب ( رئیس جامعہ اسلامیہ دارالعلوم سونوری وصدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر ) کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں مفتی صاحب نے دینی تعلیم پر زور ڈالتے ہوے فرمایا کہ نسلوں کو ارتداد سے بچانا ہمارے اوپر فرض ہے، مہمان خصوصی مولانا ظہیر صاحب ( امام وخطیب مرکز مسجد بورگاؤں ) تھے، اجلاس کی نگرانی مولانا محمد اشرف علی صاحب ( نائب مہتمم دارالعلوم سونوری ) اور نظامت مولانا الیاس صاحب اشرفی ( استاذ حدیث دارالعلوم سونوری) نے کی،مفتی صاحب کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔۱۴؍ فروری کو بعد نمازِ مغر ب مکتب فیض القرآن مرکز مسجد روشن پورہ مرتضٰی پور ضلع آکولہ میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت سالانہ جلسہ مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی ( بانی و مہتمم جامعہ دارالعلوم سونوری ) کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں انہوں نے شرکاء کو توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیمی بیداری مہم کا دوسرا عشرہ مکمل ہوچکا ہے لیکن ابھی تک ہمارے مکاتب اور محلوں کا سروے مکمل نہیں ہوا ؟ اس کی فکر کرنا ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے۔مقرر خصوصی مولانا سید سلیم صاحب ندوی (مہتمم دارالعلوم دھارنی) مفتی محمد شقیق صاحب( شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم سونوری) مولانا وصی اللہ صاحب مظاہری( صدر جمعیۃعلماء ضلع آکولہ) مولانا صدر الدین صاحب( صدر جمعیۃعلماء تحصیل مرتضٰی پور ) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اپنی اولاد وں کو مکاتب میں بھیج کر دینی تعلیم سکھائو تاکہ مرتے دم تک وہ ایمان و اسلام پر قائم رہیں۔ حافظ سلیم صاحب دریا پوری ) نے نظامت کی، پروگرام میںمرتضٰی پور تحصیل و شہر کے تمام معلمین و امام اس جلسے میں موجود تھے ۔

Comments are closed.