آئیڈیل کڈس اکیڈمی مدھوبنی میں ایک مثالی ادارہ ثابت ہوگا:فیروزاحمدندوی

مدھوبنی (پریس نوٹ)شمالی بہار کا شہر مدھوبنی کے علاقہ بھوارہ چمن ٹولی، اردو محلہ میں واقع آئیڈیل کڈس اکیڈمی اسلامی و دینی فکرسے متاثرایک مثالی دینی و عصری علوم کا ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک مشن اور تحریک ہے۔جہاں بچوں کو نرسری سے کلاس ۵ تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا نصاب تعلیم سی بی ایس ای CBSEہے۔ اس اکیڈمی کاذریعہ تعلیم انگلش میڈیم ENGLISH MEDIUM ہے۔ یوں تو اس علاقے بھوارہ میں بہت سارے اسکول ہیں ،لیکن ان تمام اسکولوںکے درمیان ایک ایسے اسکول، اکیڈمی یا ادارہ کی ضرورت بہت سالوں سے محسوس کی جارہی تھی کہ جہاں بچوں کی دینی وعصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تربیت اوردینی ذہن سازی کی جائے، بچپن سے ہی بچوں کی اس طرح نشوونما اور پروان چڑھایا جائے جس سے بچہ ایک طرف اگرڈاکٹر بنے تو ساتھ میں مکمل طور پرمثالی انسان اور عملی مسلمان بنے ، اسی طرح اگر انجینئر بنے تو ساتھ ہی حقیقت میں اسلام کا نمائندہ بنے ۔کیونکہ آج کے INTERNET & SOCIAL MEDIA کے زمانے میں اکثر بچے اور بچیاں بے راہ روی کے شکار ہیں، اس سے ہمارا پورا معاشرہ متاثر ہورہا ہے۔
ہمارا اولین مقصد : ۔ اسلامی و دینی تعلیم وتربیت اور معیاری عصری تعلیم دیکر ایک مضبوط اعلی تعلیم یافتہ مسلمان انسان تیار کرنا جو نئے زمانے کے ہر مقابلے اور چیلینجوں کا سامنے کرنے کی صلاحیت رکھے۔
ہمارا مشن:۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم اپنے طالب علموں کو دینی و عصری تعلیم کے میدان میں اعلی مقام حاصل کرنے میں مدد کریں، معاشرہ کے لئے ایک اچھا اور کامیاب انسان بنائیں اور اسلامی و دینی ذہن سازی کریں، اچھے اخلاق سے مزین کریں ، تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو۔
ہمارا ارادہ :۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو عصری تعلیم اور اسلامی علوم پر مشتمل متوازن نظام تعلیم فراہم کریں، ہم ریاضی ، سائنس، انگریزی ، تاریخ ،جغرافیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز وغیرہ جیسے مضامین میں مہارت حاصل کرنے میں مدد کریں، بچوں کی فطری اور تخلیقی صلاحیتوں کوپروان چڑھانے میں بھر پور مدد کریں ،اور جو بچہ جس سبجیکٹ میں دلچسپی رکھتا ہواسی طرح اس کی رہنمائی کی جائے ۔ایک مثالی نسل کی آبیاری کی جائے جو خود نیک وصالح اور حسن اخلاق کا نمونہ ہو اور پورے معاشرہ کے لئے سود مند ثابت ہو ۔
رابطہ : 7370918883 , 9304429416

 

Comments are closed.