آسام: خاتون نے مبینہ طور پر عاشق کے ساتھ مل کر شوہر اور ساس کو قتل کرکے فریج میں چھپایا

نئی دہلی(ایجنسی) دہلی میں شردھا واکر اور نکی کے قتل کے بعد آسام سے بھی ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے فریج میں چھپا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کر کے ان کی لاشیں فریج میں چھپا دیں۔ معاملے کی جانچ کر رہی پولیس کے مطابق، یہ پورا معاملہ آسام کے نون متی علاقے کاہے۔
پولیس نے ملزم خاتون کی شناخت وندنا کلیتا کے طور پر کی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وندنا کی شادی کے بعد ہی کسی سے ناجائزتعلقات تھے۔ اس کی وجہ سے وندنا نے شوہر امرجیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کر دیا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا نے اپنے عاشق کی مدد سے لاشوں کے ٹکڑے کیے اور کچھ ٹکڑے میگھالیہ کے چیراپنجی میں پھینک دیے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وندنا آسام پولیس کی ٹیم کو چیراپونجی میں اس جگہ لے گئی جہاں اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اور ساس کی لاشوں کے کچھ ٹکڑے پھینکے تھے۔ پولیس پوچھ گچھ میں وندنا نے بتایا کہ اس نے دونوں لاشوں کے کچھ ٹکڑے کئی دنوں تک فریج میں رکھے۔
Comments are closed.