آر ایس ایس قیادت سے بعض مسلم نمائندوں کی ملاقات پر رد عمل

سہارنپور(پریس نوٹ)وحدت اسلامی ہند نے آرایس ایس قیادت سے بعض مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقاتوں پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ امیر وحدت اسلامی ہندضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی ملاقات خفیہ اور پس پردہ نہیں ہونی چاہیے، بلکہ طے شدہ ایجنڈوں کے تحت اور علی الاعلان ہونی چاہیے۔ ہنگامی حالات میں کسی بھی ملاقات کی تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے فوری طور پر پیش کرنی چاہیے۔ کوئی بھی گفتگو، امت کے اجتماعی موقف کے خلاف نہیں ہونی چاہیے۔
امیر وحدت اسلامی ہند نے کہا کہ ایک مخصوص نظریے کی روشنی میں ہندوتوا کے دائرے سے باہر لوگوں کو قوم مخالف قرار دیا جارہا ہے۔ یہ نظریہ ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے فروغ کا سبب ہے۔ آرایس ایس سے کوئی بھی گفتگو اسی نکتے پر ہونی چاہیے کہ وہ اس مخصوص تصور سے دستبردار ہے یا نہیں؟ امیر وحدت اسلامی ہند نے کہا کہ کسی بھی مسلم تنظیم یا بعض نام نہاد دانشوروں کو انفرادی طور پر یہ جواز نہیں پہنچتا کہ مسلمانان ہند کی جانب سے مسلمانوں کے اجتماعی موقف کے خلاف کسی سے کوئی گفتگو کریں۔
Comments are closed.