اوپیندر کشواہا جے ڈی یو سےمستعفی

پٹنہ ۔۲۰؍ فروری: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے پارلیمانی بورڈ کے صدر اور قانون ساز کونسل کے رکن اوپیندر کشواہا نے پیر کے روز پٹنہ میں پریس کانفرنس کے بعد جے ڈی یو کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وہ ایک نئی پارٹی ‘ راشٹریہ لوک جنتا دل ‘ بنانے جا رہے ہیں۔ کشواہا نے کہا کہ بہار کے عوام نے نتیش کمار کو ریاست چلانے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ جارج فرنانڈس کی وجہ سے نتیش کمار پارٹی کے سربراہ بنے تھے ۔ اس وقت بہار کے لوگ بے حال تھے ۔ بہار کے لوگوں کو اس صورتحال سے نکالنے کے لیے ہم لوگوں نے 10-12 سال تک جدوجہد کی ۔ انہوں نے بہار کو خوفناک منظر سے نکالنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادی ۔کشواہا نے نتیش کمار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے اس وقت بہت اچھا کام کیا تھا ، لیکن انت بھلا تو سب بھلا ہوتا ہے ۔ بعد میں اچھی طرح ختم نہیں ہوا۔ چند کو چھوڑ کر جے ڈی یو میں ہر کوئی تشو یش کا اظہار کر رہا تھا۔ منتخب ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ نتیش کمار نے شروع میں اچھا کیا لیکن آخر میں انہوں نے جس راستے پر چلنا شروع کیا ہے وہ ان کے اور بہار کے لیے برا ہے۔کشواہا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد نہیں ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے 2024 میں جیتنا آسان ہوگا ۔ ابتدائی دور میں لالو جی نے بھی عوام کا خیال رکھا ، لیکن بعد کے دنوں میں وہ بھٹک گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنی طاقت پر کارروائی کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی جانشیں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر نتیش کمار اپنے جانشین کا انتخاب کرتے تو انہیں ادھر ادھر دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ نتیش کمار 2-4 لوگوں کے مشورہ سے فیصلے لیتے ہیں ۔اس سے پہلے ہفتہ کے روز کشواہا نے پٹنہ میں میٹنگ بلائی تھی۔ جس میں جے ڈی یو سے وابستہ لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ دو دن تک جاری رہی۔ یہ میٹنگ پٹنہ کی سنہا لائبریری احاطے میں ہوئی۔ جتیندر ناتھ ، سبھاش کشواہا ، مادھو آنند ، قانون ساز کونسلر رامیشور مہتو اور ریکھا گپتا کو میٹنگ میں کشواہا نے پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ سبھی لوگ ماضی میں جے ڈی یو کے عہدیدار رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.