جنید اور ناصر کے کلیدی ملزم کی حمایت میں تیسرے دن بھی ریلی

 

مونو تم سنگھرش کرو، ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں کے ساتھ ہندو تنظیموں کا احتجاج

گروگرام۔۲۰؍ فروری: ہریانہ کے بھوانی میں دو مسلم نوجوان ناصر اور جنید کو زندہ جلانے کے الزام میں کلیدی ملزم مونو مانسیر کی حمایت میں مسلسل گروگرام میں احتجاج کیاجارہا ہے، پیر کو مانسیر گائوں کے لوگوں اور ہندوتنظیموں کے ساتھ بڑی تعداد میں سڑک پر اترے اور مونو کو بے قصوربتاتے ہوئے سی بی آئی سے پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس دوران راجستھان سرکار مردہ باد ، مونو بے قصور ہے، مونو تم سنگھرش کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے نعرے لگائے گئے ۔ بتادیں کہ گوپال گڑھ کے ایس ایچ او کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جنہوں نے جنید او رناصر کے قتل سے متعلق شکایت درج کی تھی وہ بتارہے ہیں کہ اس قتل میں مونو مانسیر کا اہم کردار ہے، اور ثبوتوں کو ختم کرنے کے لیے کس طرح کار میں آگ لگائی گئی تھی۔

Comments are closed.